برطانیہ: مسجد میں بچے پر مبینہ تشدد، سیکنڈری اسکول کا استاد برطرف
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
برطانیہ کے ایک سیکنڈری اسکول نے مسجد میں ایک بچے کے ساتھ پیش آنے والے ناخوش گوار واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد استاد کو برطرف کر دیا۔
یہ ویڈیو گزشتہ رات ایک فیس بک کمیونٹی گروپ میں پوسٹ کی گئی تھی جس میں ایک شخص کو کم عمر بچے پر برہمی کا اظہار کرتے اور مبینہ طور پر اسے تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا گیا۔
ویڈیو پوسٹ کرنے والے گمنام شخص نے دعویٰ کیا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص بیٹلی کے ایک ہائی سکول کا استاد ہے جو صرف لڑکوں کا ایک سیکنڈری اسکول ہے اور اس میں تقریباً 800 طلباء زیرِ تعلیم ہیں۔
پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ استاد نے ایک کم عمر طالبِ علم پر تشدد کیا اور اسے دھمکیاں بھی دیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق اَپر بیٹلی ہائی اسکول نے تصدیق کی کہ جیسے ہی انہیں اس واقعے کی اطلاع ملی، انہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ شخص کی ملازمت ختم کر دی اور اس بارے میں متعلقہ حکام کو بھی آگاہ کر دیا۔
اسکول کے ترجمان نے کہا ہے کہ جیسے ہی ہمیں اس واقعے کے بارے میں معلوم ہوا، ہم نے فوری کارروائی کی اور مذکورہ شخص کو ملازمت سے فوری طور پر برخاست کر دیا، ہم نے اس واقعے کے بارے میں متعلقہ حکام کو بھی اطلاع دے دی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ واقعہ ہمارے اسکول میں پیش نہیں آیا لیکن اس طرح کا رویہ ہمارے اصولوں اور اقدار کے خلاف ہے اور ناقابلِ قبول ہے، ہمارے طلباء کی صحت، حفاظت اور معیاری تعلیم ہماری اولین ترجیح ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق پولیس اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اس واقعے
پڑھیں:
پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کب ہوں گی؟فیصلہ وزیراعلیٰ کریں گی
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر میں ہیٹ ویو کے خطرے کے باوجود سالانہ کیلنڈر کے مطابق قبل از وقت تعطیلات نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے یکم جون سے موسم گرما کی چھٹیوں کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز سے منظوری مانگ لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں اسکول کی چھٹیاں کب سے شروع ہو رہی ہیں؟
سیکرٹری تعلیم خالد نذیر وٹو کے مطابق متوقع ہیٹ ویو کی وجہ سے موسم گرما کی چھٹیاں طے شدہ وقت سے پہلے شروع ہوسکتی ہیں تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ مریم نواز کریں گی، ہم نے وزیراعلیٰ سے یہی درخواست کی ہے کہ موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے دی جائیں۔
اس سے قبل پنجاب میں اپریل کے شروع میں صوبائی حکومت نے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے اسکولوں کے اوقات مختصر کر دیے تھے، اسکولوں کے اوقات میں 30 منٹ کی کمی 7 اپریل سے لاگو ہوئی اور یہ 15 اکتوبر تک جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سال 2025 میں کتنی سرکاری چھٹیاں ہوں گی؟ حکومت نے اعلان کردیا
پنجاب میں اسکول اب صبح 7:30 بجے کھلتے ہیں، بند ہونے کے اوقات سنگل اور ڈبل شفٹوں کے لیے ایڈجسٹ کیے گئے ہیں۔
شیڈول میں تبدیلی کے باوجود کچھ والدین اب بھی طلبا کے شدید گرمی میں مبتلا ہونے پر تشویش کا شکار ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت جلد موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کرے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسکول پنجاب چھٹیاں مریم نواز موسم گرما وزیراعلی