—فائل فوٹو

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سنجیدگی سےکام کر رہے ہیں۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ماری پور میں فٹ بال اور کرکٹ گراؤنڈ کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطا ب میں کہا ہے کہ لوگ چاہتے تھے اس گراؤنڈ کو بہتر بنایا جائے بچے کھیلتے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ گراؤنڈ میں جو لوگ فٹبال کھیلتے ہیں ان کے لیے ڈریسنگ روم بنایا جا رہا ہے، اس کے علاوہ بزرگوں اور ماؤں بہنوں کے لیے واکنگ ٹریک بھی بنایا جا رہا ہے۔

مصطفیٰ کمال کراچی والا ہونے کا حق ادا کریں: مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال کراچی والا ہونے کا حق ادا کریں۔

شہر میں آئندہ آنے والے دِنوں میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ کے ایم سی نے ہر یو سی کے لیے 2، 2 کروڑ روپے کے بجٹ کا اعلان کیا ہے، پانی کے مسائل کے حل کے لیے آر او پلانٹ کو بھی ٹھیک کریں گے۔

شہر کے دیگر علاقوں میں کھیل کی سہولتوں کے حوالے سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ ابراہیم حیدری، گزری اور لانڈھی میں گراؤنڈ بنائے گئے ہیں، جبکہ مدنی گراؤنڈ کو فٹبال اور کرکٹ گراؤنڈ میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

علاقے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ 22 کروڑ روپے کی لاگت سے ماری پور کی 11 یوسیز میں کام ہو گا، ماری پور کا روڈ پیپلز پارٹی نے بنایا کسی اور جماعت نےنہیں بنایا۔

شہر میں پانی اور نکاسی آب کے حوالے سے میئر کراچی نے بتایا ہے کہ سیوریج کے مسائل کے حل کے لیے کام کر رہے ہیں اس کے علاوہ پانی کی لائن کے مسئلے کے حل کے لیے بھی وزیرِ اعلیٰ سے بات کی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: میئر کراچی مرتضی کے حوالے سے کہا ہے کہ ماری پور نے بتایا وہاب نے گراو نڈ کے لیے

پڑھیں:

احسن بھون اور عرفان صادق تارڑ نے پنجاب بار کونسل کے پہلے سہولت سینٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب بار کونسل کے پہلے سہولت سینٹر کا افتتاح کے موقع پر وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل کا کہنا تھا کہ آج تاریخی دن ہے، پنجاب بار کونسل میں مینوئل سسٹم کو ختم کر دیا گیا، وکالت کے لائسنس کے امیدوار اب مینوئل سسٹم کے بجائے آن لائن فائل جمع کرواسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ عاصمہ جہانگیر گروپ اور ممبر جوڈیشل کمیشن پاکستان احسن بھون اور وائس چیئرمین عرفان صادق تارڑ نے پنجاب بار کونسل کے پہلے سہولت سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ پنجاب بار کونسل میں سہولت انٹری کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں سربراہ عاصمہ جہانگیر گروپ اور ممبر جوڈیشل کمیشن پاکستان احسن بھون نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

افتتاحی تقریب میں وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل عرفان صادق تارڑ اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی سمیت دیگر موجود تھے۔ سربراہ عاصمہ جہانگیر گروپ اور ممبر جوڈیشل کمیشن پاکستان احسن بھون نے کہا کہ سہولت سینٹر کے قیام سے وکلا کی مشکلات ختم ہوں گی، ہمارے گروپ کا مقصد تنقید کرنا نہیں بلکہ وکلا کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات کرنا ہے۔

وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل عرفان صادق تارڑ نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے، پنجاب بار کونسل میں مینوئل سسٹم کو ختم کر دیا گیا، وکالت کے لائسنس کے امیدوار اب مینوئل سسٹم کے بجائے آن لائن فائل جمع کرواسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وکلا کے سہولت سینٹر سے وکلا کی ڈگری ویری فکیشن کو بھی آن لائن کر دیا گیا جس سے جعلی وکلا کو فوری پکڑا جاسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صنعتوں کو گراؤنڈ رینٹ ادائیگی کے نوٹس کیخلاف میئر کراچی عدالت طلب
  • کینال پر احتجاج گراؤنڈز میں کریں، سڑکوں کو بند نہ کریں: شرجیل میمن
  • اینکر اور ٹک ٹاکر سجل ملک کی نازیبا ویڈیو کا معاملہ جھوٹا نکلا
  • اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے امریکی سفیر نے حماس سے کیا مطالبہ کیا ؟
  • شہباز شریف بلوچستان میں موٹر وے کا افتتاح ضرور کرینگے، بنے گی نہیں: مفتاح اسماعیل 
  • ڈی ایچ اے اسلام آباد کی جانب سے پراپرٹی ایکسپو اور ڈیجیٹل نیلامی 2025 کا شاندار افتتاح
  • اسلام آباد: نوجوان نے 22 سالہ طالبہ کو روم میٹس کے سامنے ہاسٹل میں گولی مار کر قتل کر دیا
  • ایلون مسک کو حکومت امریکا نے کھرب پتی بنایا
  • احسن بھون اور عرفان صادق تارڑ نے پنجاب بار کونسل کے پہلے سہولت سینٹر کا افتتاح کر دیا
  • کراچی میں ‘ایشیا کی سب سے بڑی’ مویشی منڈی کا افتتاح