200 روپے کلو ملنے والا لیموں 400 روپے کلو فروخت ہونے لگا
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
رمضان میں دیگر اشیاء کی قیمتوں کی طرف لیموں کی قیمت بھی دگنی ہوگئی،دو سو روپے کلوملنے والا لیموں اب چارسو روپے کلو فروخت ہونے لگا تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں دیگرمشروبات کے ساتھ لیموں کے استعمال میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے خاص طور پر افطار کے وقت لیموں پانی کا استعمال جسم میں پیدا ہونے والی پانی کی کمی کو بھی پورا کرتا ہے اور جسم کو تروتازہ بھی کردیتا ہے۔ماھ مقدس میں دیگر اشیاء خوردونوش کے قیمتوں کے ساتھ ساتھ لیموں کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اور رمضان سے قبل 200 روپے کلو ملنے والا لیموں اب 400 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران لیموں کی مانگ میں اضافے کے ساتھ ہی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ماہ مقدس میں اشیاء خوردونوش کی دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ لیموں کی بڑھتی ہوئی قیمت کو بھی کم کیا جائے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
آٹے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی بڑی کمی، چکن بدستور مہنگی
آٹے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی بڑی کمی آ گئی تاہم چکن بدستور مہنگی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق آٹے کے بعد گھی کی قمیتوں میں بھی کمی آئی ہے۔صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹے کا 20 کلو والا تھیلا 200 روپے کمی سے 1550 روپے پر آگیا ہے جبکہ گھی کی قیمت میں 18 روپے کلو کمی ہوئی ہے۔صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ماہ میں گھی کی فی کلو قیمت میں 29 روپے کی کمی ہوئی ہے۔صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انتظامیہ مٹن اور مرغی کے گوشت کی قیمت کم کرنے میں مکمل ناکام طور پر ناکام نظر آ رہی ہے۔