اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 مارچ ۔2025 )آرایل این جی کی بدانتظامی کی وجہ سے پاکستان میں گیس کا بحران مزید سنگین ہو گیا ہے جس نے توانائی کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اصلاحات اور سٹریٹجک منصوبہ بندی کی فوری ضرورت کو اجاگر کیا.

(جاری ہے)

ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے توانائی کے ماہر ڈاکٹر خالد ولید نے کہا کہ پاکستان میں گیس کا جاری بحران تیزی سے شدید ہوتا جا رہا ہے جس کی بنیادی وجہ درآمد شدہ ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس کی بدانتظامی اور بجلی کی مانگ میں کمی ہے انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ آر ایل این جی پاور پلانٹس کو بنیادی طور پر زیادہ بوجھ کے دوران، خاص طور پر گرمیوں میں کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاہم قطر جیسے سپلائرز کے ساتھ طویل مدتی معاہدوں کے لیے ضروری ہے کہ ذخیرہ کرنے کی مناسب سہولیات نہ ہونے کے باوجود پاکستان آنے والی تمام آر ایل این جی شپمنٹس کو آف لوڈ کرے اس کے نتیجے میں جب بجلی کی طلب میں کمی آتی ہے تو گیس پائپ لائن نیٹ ورکس پر دبا وبڑھتا ہے، طویل مدت میں توانائی کی پالیسی کو مستحکم کرنے کے لیے آر ایل این جی معاہدوں کی دوبارہ جانچ اور اسٹوریج کے بنیادی ڈھانچے کی فوری ترقی کی ضرورت ہوتی ہے.

ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ولید نے اقتصادی منصوبہ بندی میں ایک اسٹریٹجک تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا جو صنعتی ترقی کو ترجیح دے اور بجلی کی طلب میں اضافہ کرے صنعتوں کو کیپٹیو پاور پلانٹس سے جوڑ کر پاکستان معاشی سرگرمیوں کو متحرک کر سکتا ہے اور گرڈ کی طلب میں اضافہ کر سکتا ہے رہائشی شعبے میں نیٹ میٹرنگ کی منتقلی صنعتی طلب کو قومی گرڈ میں ضم کرنے کی اہمیت کو مزید واضح کرتی ہے.

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے ترقیاتی معاشی محقق اعتزاز حسین نے نشاندہی کی کہ حکومت کی جانب سے ایل این جی کی درآمدات کو سنبھالنے سے بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے سردیوں کے مہینوں میں گھریلو صارفین کو مہنگی ایل این جی کی منتقلی نے عارضی ریلیف فراہم کیا ہے لیکن اس سے اہم مالیاتی اثرات مرتب ہوئے ہیں گیس کی تقسیم کار کمپنیاں صارفین سے پوری قیمت وصول کرنے سے قاصر ہیںجس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر قرضوں نے ان کی مالی صحت کو متاثر کیا ہے اور پاکستان اسٹیٹ آئل کو شدید متاثر کیا ہے جو کہ ایل این جی کی درآمد کے لیے ذمہ دار ہے اس بدانتظامی نے گیس سیکٹر کے اندر گردشی قرضوں کے بحران میں حصہ ڈالا ہے جو خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے.

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ اس کے اثرات سرکاری اداروں سے آگے بڑھتے ہیںجومقامی ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیاں بھی دبا محسوس کر رہی ہیں مقامی طور پر پیدا ہونے والی گیس کی تاخیر سے ادائیگیوں نے ان کمپنیوں کو اپنے کاموں میں زیادہ خود مختاری حاصل کرنے پر مجبور کر دیا ہے حال ہی میں حکومت نے ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن فرموں کو اجازت دی ہے کہ وہ اپنی نئی گیس کا ایک حصہ براہ راست نجی اداروں کو فروخت کر دیں ان مسائل کا مجموعی اثر توانائی کے شعبے کو درپیش چیلنجوں کا ایک پیچیدہ جال ہے گھریلو گیس کی پیداوار میں کمی اور بڑھتے ہوئے گردشی قرضے کے ساتھ درآمدی ایل این جی پر انحصار زیادہ بوجھ بنتا جا رہا ہے.

حسین نے زور دے کر کہا کہ فوری اسٹریٹجک مداخلتوں اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے بغیر ملک میں توانائی کا بحران مزید گہرا ہو جائے گاجس سے نہ صرف صنعتی ترقی بلکہ شہریوں کی روزمرہ زندگی بھی متاثر ہو گی ہم آہنگ توانائی کی حکمت عملی کے لیے فوری ضرورت کبھی بھی زیادہ اہم نہیں رہی کیونکہ ملک توانائی کے بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے میں مالی اور آپریشنل کمزوریوں سے دوچار ہے.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایل این جی کی توانائی کے گیا ہے کے لیے گیس کی

پڑھیں:

جے یو آئی کا پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے حتمی طور پر فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ تحریک انصاف کےساتھ اتحاد نہیں کرے گی اور نہ ہی کسی ایسے اتحاد میں شامل ہوگی جو تحریک انصاف کے ایما پر قائم کیا جائے گا۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جے یو آئی نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں آزاد حزب اختلاف کا کردار ادا کرتی رہے گی وہ حکومت کا حصہ نہیں بنے گی اور پارلیمنٹ میں زیر غور آنے والے معاملات کا جائزہ لیتی رہے گی اور باوقت ضرورت تحریک انصاف کے ساتھ تعاون کرنے یا نہ کرنے کا تعین ہو گا۔

 قومی اتحاد و یکجہتی ۔۔۔ملک دشمن سازشوں کا توڑ

جمعیت علمائے اسلام کے ذرائع نے بتایا ہے کہ جے یو آئی کے زیر اہتمام 27 اپریل کو مینار پاکستان کے سبزہ زار پر ’’اسرائیل مردہ باد‘‘ ریلی ہو گی، اسی طرح 10 مئی کو پشاور اور 17 مئی کو کوئٹہ میں ’’اسرائیل مردہ باد‘‘ کے اجتماعات ہوں گے۔

جے یو آئی نے پنجاب میں نہریں نکالے جانے کے معاملے میں اپنی سندھ تنظیم کے موقف کی تائید کا فیصلہ کیا ہے اور طے کیا ہے کہ پارٹی کی مرکزی تنظیم اس بارے میں کوئی راہ عمل اختیار نہیں کرے گی۔منرلز اور مائنز کے قانون کے سلسلے میں جمعیت علمائے اسلام صوبوں کے آئینی مفادات کا تحفظ کرے گی۔

پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا چینی قرض ری شیڈول کرانے کا فیصلہ

دوسری جانب سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان کا امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جبکہ آج مولانا فضل الرحمان منصورہ میں حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات بھی کریں اور بعدازاں دونوں رہنما میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • معیشت، ڈرائیونگ فورس جو پاک افغان تعلقات بہتر کر رہی ہے
  • تھوڑی توانائی، بڑے امکانات، رات کے وقت بجلی بنانے والے سولر پینلز
  • سپلائی چین میں خامیاں پاکستان کے شہد کے شعبے کی ترقی میں رکاوٹ ہیں. ویلتھ پاک
  • جے یو آئی کا پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
  • امریکی ٹیرف مذاکرات میں پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک خوشامد سے باز رہیں، چین کا انتباہ
  • جے یو آئی کا پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
  • راشد لطیف کی پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے راز فاش کرنے کی دھمکی
  • راشد لطیف کا پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے راز فاش کرنے کا اعلان
  • آٹے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی بڑی کمی، چکن بدستور مہنگی
  • بائیوڈی گریڈ ایبل پلاسٹک کی طرف تبدیلی ‘ فضلے کے مسئلے سے نمٹنے اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے ضروری ہے.ویلتھ پاک