فلم سکندر کیلئے سلمان خان نے کتنا معاوضہ لیا؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان ایک مرتبہ پھر اپنی ایکشن رومانوی فلم ’سکندر‘ کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی کیلئے تیار ہیں تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ اس فلم کیلئے انہوں نے کتنا معاوضہ وصول کیا ہے؟
نئی فلم ’سکندر‘ میں سلو میاں جنوبی بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا کے ساتھ پہلی بار اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے جو کہ عید الفطر کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق اے آر مروگاداس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کا مجموعی بجٹ 400 کروڑ بھارتی روپے بتایا جارہا ہے جبکہ اس فلم کیلئے سلمان خان نے 120 کروڑ کا بھاری معاوضہ وصول کیا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)
دوسری جانب رشمیکا مندانا کو اس فلم کے لیے 5 کروڑ روپے بطور معاوضہ دیا گیا ہے۔ فلم میں کاجل اگروال بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی جنہیں 3 کروڑ معاوضہ دیا گیا ہے۔
فلم ’سکندر‘ کے ٹیزر اور پہلے گانے ’زہرہ جبین‘ گانے کے ریلیز کے بعد مداحوں کی جانب سے سلمان اور رشمیکا کی جوڑی کو بےحد پسند کیا جارہا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اس فلم
پڑھیں:
بغیر تنخواہ ایک دن گزارنا مشکل، لوگ چکر لگاتے رہتے ہیں، حکومت سے واجبات لینا کتنا دشوار: اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ملازمت میں سابقہ ادائیگیوں سمیت بحالی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ لوگوں کا حکومت سے اپنے واجبات لینا کتنا مشکل کام ہے، لوگ چکر لگاتے رہتے ہیں، لوگوں کے کروڑوں روپے حکومت نے رکھے ہوئے ہیں، ایک دن تنخواہ کے بغیر گزارنا مشکل ہے یہ تو ساڑھے چار سال ہوگئے پیں، حکومت والا سلوک آپ مت کریں، یہ حکومت کا اور کورٹ کا معاملہ ہے، پیسے حکومت دے رہی ہے، ساڑھے چار سال سے درخواست گزار کی تنخواہ ادا نہیں کی کب کریں گے۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران پی بی سی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن نے عدالت کو بتایا کہ آج یا کل تک تنخواہ ادا کر دی جائے گی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیاکہ باقی واجبات کب تک ادا کر دیں گے؟ جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن نے کہاکہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رہے ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ آپ ان سے حلف نامہ لے لیں اگر اپیل منظور ہوگئی تو تمام پیسے واپس کر دیں گے، عدالت نے ہدایات کے ساتھ سماعت ملتوی کر دی۔