چیمپئنز ٹرافی فائنل سے قبل بھارت کو جھٹکا، ویرات کوہلی انجری کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
دبئی(نیوزڈیسک)بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل انجری کا شکار ہوگئے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل اتوار کو بھارت اور نیوزی لینڈکے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ کوہلی فائنل سے قبل جمعہ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اکیڈمی میں نیٹ پریکٹس کے دوران معمولی چوٹ کا شکار ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق کوہلی نیٹس میں فاسٹ بولنگ کا سامنا کر رہے تھے اس دوران ایک تیز گیند ان کے گھٹنے پر جا لگی، جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر پریکٹس روک دی۔
پاکستان میں آج بروزہفتہ،08مارچ 2025 سونے کی قیمت 3 لاکھ 8 ہزار سے تجاوز کرگیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
درد کش انجیکشن نے انگلش فاسٹ بولر کا کیریئر بچالیا
کراچی:انگلش فاسٹ بولر جوش ٹونگ نے درد کش انجیکشن کی بدولت اپنے کرکٹ کیریئر کو بچالیا۔
پیسر کیلیے انجری کے بھیانک خواب کے بعد کھیل میں واپسی ناقابل یقین ہوگی۔ وہ رواں برس کیریئر کا تیسرا ٹیسٹ کھیلنے کا موقع حاصل کرسکتے ہیں۔
انجیکشن کی مدد سے وہ اپنے کندھے اور ایڑی کی انجریز سے نجات پانے میں کامیاب رہے۔ وہ انجری مسائل کے سبب 17 ماہ تک کھیل سے دور رہے۔
27 سالہ پیسر نے دو ہفتے قبل ناٹنگھم شائر کی جانب سے ڈیبیو کیا ہے۔ ڈرہم کیخلاف دوسری اننگز میں 5 وکٹیں اڑاکر انہوں نے سلیکٹرز کو دوبارہ اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔