جنوبی ہندوستان کے سپر اسٹار تھلاپتی وجے نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ایک شاندار افطار پارٹی کا اہتمام کیا، جس میں انہوں نے ٹوپی پہن کر نماز میں شرکت بھی کی۔

تھلاپتی وجے کی جانب سے یہ دعوت افطار 7 مارچ کو چنئی میں منعقد ہوئی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تھلاپتی وجے نے چنئی کے رویاپیٹہ میں واقع YMCA گراؤنڈز پر ایک گرانڈ افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں مقامی مسلم برادری کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

افطار کی تقریب میں عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے بھارتی اداکار نے مسلمانوں کی طرح سفید لباس اور سر پر نماز کی ٹوپی پہنے ہوئے تھے۔ انہوں نے روزہ داروں کے ساتھ مل کر باجماعت نماز ادا کی اور افطار میں شرکت کی۔

رپورٹس کے مطابق، تھلاپتی وجے نے پورا دن روزہ رکھا اور اسلامی روایات کے مطابق نماز ادا کی۔ انہوں نے مقامی مسلم برادری کے ساتھ مل کر افطار کیا اور ایک شاندار دعوت کا اہتمام کیا۔ تقریب میں 15 مقامی مساجد کے اماموں کو دعوت دی گئی تھی، جنہوں نے نماز کی امامت کی۔

تھلاپتی وجے کی ٹوپی پہنے نماز میں شرکت کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔ ان کے مداحوں نے ان کے اس اقدام کو سراہا اور ان کی رواداری اور یکجہتی کے جذبے کی تعریف کی۔

تھلاپتی وجے نے گزشتہ سال اپنی سیاسی جماعت تمل ناڈو ویٹری کازھاگم (TVK) کی بنیاد رکھی تھی، 2026 کے تمل ناڈو اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ انہیں حال ہی میں 'Y' اسکیل سیکیورٹی کا تحفظ فراہم کیا گیا ہے، جس میں 8 افراد پر مشتمل سیکیورٹی ٹیم شامل ہے۔ ان میں سے دو کمانڈوز ہیں، جبکہ باقی پولیس اہلکار ہیں۔

وزارت داخلہ (MHA) نے تھلاپتی وجے کو سینٹرل ریزرو پولیس فورس (CRPF) کی راؤنڈ دی کلاک سیکورٹی فراہم کی ہے، جس میں ایک ذاتی سیکیورٹی افسر (PSO) اور مسلح اہلکار بھی شامل ہیں۔ یہ اقدام انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جو بتاتی ہیں کہ وجے کو بڑھتی ہوئی سیکیورٹی خطرات کا سامنا ہے۔

تھلاپتی وجے اپنی آخری فلم ’’جنا نایگن‘‘ کی تیاری میں مصروف ہیں، جس کی ہدایت کاری ایچ وینوتھ کر رہے ہیں۔ اس فلم کے بعد وہ فلمی دنیا سے الوداع کہہ دیں گے اور مکمل طور پر سیاست میں مصروف ہوجائیں گے۔

تھلاپتی وجے کا رمضان المبارک میں افطار پارٹی کا اہتمام اور مسلم برادری کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ نہ صرف ان کی رواداری کو ظاہر کرتا ہے، بلکہ یہ ان کے مداحوں کے دلوں میں ان کی جگہ اور مضبوط کرتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کا اہتمام

پڑھیں:

سابق گورنر پنجاب چوہدری الطاف حسین کی اہلیہ کی نمازِ جنازہ ادا

سابق گورنر پنجاب چوہدری الطاف حسین کی اہلیہ کی نمازِ جنازہ ادا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز

جدہ/خالد نواز چیمہ )سابق گورنر پنجاب چوہدری الطاف حسین کی اہلیہ اور ایم این اے چوہدری فرخ الطاف کی والدہ، نیز سابق وفاقی وزیر چوہدری شھباز حسین کی بھابھی سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین، چوہدری فیصل فرید ایڈووکیٹ، چوہدری فراز اور چوہدری فوق شیرباز کی تائی اماں کا نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں لدھڑ میں ادا کر دیا گیا۔


نماز جنازہ میں ضلع بھر سے سیاسی وسماجی کاروباری سرکاری افسران حلقے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعائیں کی گئیں اور درجات کی بلندی کی دعا کی گئی۔
سعودی عرب میں مقیم سیاسی، سماجی اور کاروباری صحافی سفارتکاروں دیگر شخصیات نے بھی مرحومہ کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ ان میں نمایاں شخصیات شامل تھیں: چوہدری مبشر افضل چیمہ رفاقت چیمہ عبداللہ افضل چیمہ افضال چیمہ خالدنواز چیمہ شھزاد ھنجرا ندیم عبداللہ آدھی نویدِ جٹ چوھدری اکرم فیض انوسٹر فورم کے صدر چوہدری شفقت محمود سکریٹری جنرل عبدالخالق لک


شرکا نے کہا کہ مرحومہ نہ صرف اپنے خاندان میں معزز مقام رکھتی تھیں بلکہ علاقے اور کمیونٹی میں بھی ان کی خدمات اور کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا سلسلہ جاری پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا سلسلہ جاری بی بی سی بھی ستھرا پنجاب کی معترف، صفائی ماڈل برمنگھم پہنچ گیا امریکا میں 2 ہزار افغان شہریوں کے دہشت گرد تنظیموں سے روابط کا انکشاف مسز فرخ خان پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر نامزد پاکستانی صحافی سید اشتیاق ہمدانی کو بین الاقوامی صحافتی ایوارڈ ’’گولڈن پن‘‘ سے نوازا گیا عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11روپے کی بڑی کمی کا امکان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر بنگلا دیش پریمیئر لیگ کا حصہ بن گئے
  • کولکتہ میں اسٹار فٹبال میسی پر مشتعل ہجوم نے بوتلیں برسا دی گئیں
  • سابق گورنر پنجاب چوہدری الطاف حسین کی اہلیہ کی نمازِ جنازہ ادا
  • اسٹار کھلاڑیوں کے آئی پی ایل چھوڑنے سے لیگ کی برانڈ ویلیو گرنے لگی
  • اسٹار کھلاڑیوں کے لیگ چھوڑنے کے بعد آئی پی ایل کو ایک اور بڑا جھٹکا
  • 3 اسٹار جنرل کے کورٹ مارشل سے فوجی اور سول افسران محتاط ہوں گے: نیئر بخاری
  • الخدمت فائونڈیشن کے نائب صدر ڈاکٹر عبدالوحید شیخ کے فرزند کی دعوت ولیمہ کی تقریب
  • اَخلاق اور اِسلامی عبادات
  • ترکمان صدر کی دعوت، وزیراعظم شہباز شریف اشک آباد روانہ
  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ