معروف بھارتی ٹی وی اور فلم اداکار علی گونی نے رمضان المبارک کے مہینے میں عمرے کی ادائیگی کی سعادت حاصل کرلی۔ 

علی گونی نے اپنے آفیشل فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی خانہ کعبہ سے تصاویر شیئر کی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

ایک تصویر میں علی خانہ کعنہ کے سامنے کھڑے ہیں جبکہ دوسری تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے اپنے سر کے بال منڈوا لیے ہیں۔ اس تصویر کے ساتھ اداکار نے انکشاف کیا کہ انہوں نے پہلی مرتبہ عمرے کی ادائیگی کے دوران اپنا سر منڈوایا ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by ???????????? ???????????? ???????????????? (@alygoni)

پوسٹ کے کیپشن میں علی گونی نے حدیث مبارک کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق رمضان میں عمرے کی ادائیگی، حج کے برابر ہے‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’میرا عمرہ  حج کے برابر ہے اور یہ بات اسلامی لحاظ سے بہت اہمیت رکھتی ہے کیونکہ اس مبارک ماہ رمضان میں عمرے کی ادائیگی کی فضیلت زیادہ ہے‘۔

مداح اور انسٹاگرام صارفین علی گونی کو عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد دے رہے ہیں اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عمرے کی ادائیگی علی گونی نے

پڑھیں:

فلم ویلکم کے اداکار کا اکشے کمار کے ملازموں سے بھی کم معاوضہ ملنے کا انکشاف

بالی ووڈ کی مشہور کامیڈی فلم ’ویلکم‘ کے اداکار مشتاق خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلم کیلئے اکشے کمار کے اسٹاف سے بھی کم معاوضہ ملا تھا۔

بالی ووڈ اداکار مشتاق خان، جنہوں نے 2007 کی کامیاب کامیڈی فلم ویلکم میں ’بلو‘ کا یادگار کردار ادا کیا تھا، نے ایک حالیہ انٹرویو میں فلم کے معاوضے سے متعلق حیران کن انکشافات کیے ہیں۔

ان کا اس فلم سے مشہور مکالمہ ’میری ایک ٹانگ نقلی ہے، میں ہاکی کا بہت بڑا کھلاڑی تھا‘ آج بھی شائقین کو یاد ہے، تاہم اداکار نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلم کے لیے نہایت کم معاوضہ دیا گیا تھا۔

مشتاق خان کے مطابق فلم کے معاہدے میں انہیں 20 یا 25 دن کی شوٹنگ کے لیے ایک لاکھ روپے دیے جانے کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن شوٹنگ کی مدت بڑھا کر مزید 10 اور پھر 15 دن کر دی گئی، جبکہ معاوضے میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ ’یہ بات مجھے غلط لگی۔ ان (اکشے کمار) کے اسٹاف کو یومیہ بنیاد پر ادائیگی کی جاتی تھی، اگر ہمیں بھی اسی حساب سے پیسے ملتے تو کمائی کہیں زیادہ ہوتی۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ فنکاروں کو ان کی محنت کے مطابق مناسب معاوضہ ملنا چاہیے۔

یاد رہے کہ مشتاق خان آخری بار بلاک بسٹر فلم ’استری 2‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: خودسوزی کرنے والے شہری کے لیے نجی کمپنی کی جانب سے رقم کی ادائیگی
  • بھارتی فلمساز انوراگ کشیپ کیخلاف متنازع بیان پر مقدمہ درج
  • بھارتی فلمساز انوراگ کشیپ کیخلاف متنازع بیان پر مقدمہ درج
  • گلیسپی کا واجبات کی عدم ادائیگی کا الزام غیر حقیقی ہے، پی سی بی
  • جیسن گلیسپی کا پی سی بی پر واجبات کی عدم ادائیگی کا الزام، پاکستان کرکٹ بورڈ کا مؤقف بھی آگیا
  • ڈیرہ اسماعیل خان، علامہ رمضان توقیر کا تحصیل پہاڑ پور کا دورہ
  • خلیل الرحمٰن پاکستان سے مایوس، بھارت کیلئے کام کریں گے؟
  • لیسکو چیف رمضان بٹ کا دورہ ’’نوائے وقت دفتر‘‘ ایم ڈی رمیزہ نظامی سے ملاقات 
  • 5 فلموں سے 2200 کروڑ بھارتی روپے کمانے والے اداکار کون ہیں؟
  • فلم ویلکم کے اداکار کا اکشے کمار کے ملازموں سے بھی کم معاوضہ ملنے کا انکشاف