خواتین کے عالمی دن پر وزیراعظم شہبازشریف کا خصوصی پیغام
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانا پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔
تفصیلات کے مطابق خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج ہم اس امر کی تجدید کرتے ہیں کہ خواتین ہمارے معاشرے کی معمار، ہمارے گھروں کا ستون اور ہمارے مستقبل کو استوار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ہماری زندگیوں میں خواتین کا انتہائی اہم کردار ہے۔ کلاس رومز سے لے کر بورڈ رومز تک، میدانوں سے لے کر فرنٹ لائنز تک، پاکستانی خواتین ہماری قوم کے روشن مستقبل کو سنوار رہی ہیں۔
بھارت میں اسرائیلی خاتون سیاح کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ
وزیراعظم نے کہا کہ اس سال خواتین کے عالمی دن کا تھیم ’’تمام خواتین اور لڑکیوں کے لیے: حقوق۔ مساوات اور انہیں بااختیار بنانا‘‘ دراصل ایک عزم کا اعادہ ہے ، جو ایک ایسا معاشرہ بنانے کی ہماری مشترکہ ذمئ داری کی یاد دلاتا ہے جس میں خواتین کا اہم کردار ہو۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا مذہب اسلام خواتین کی عزت اور حقوق پر بہت زور دیتا ہے۔ حکومت پاکستان نے پالیسی سطح پر مداخلت، قانونی اصلاحات اور ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے خواتین کے حقوق کو آگے بڑھانے میں اہم پیش رفت کی ہے۔
ڈیرہ غازی خان پولیس نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا
انہوں نے کہا کہ حقیقی صنفی مساوات کی طرف ہمارا سفر ابھی ختم نہیں ہوا۔ خواتین کو بااختیار بنانا پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ جب ہم خواتین کی تعلیم، صحت اور معاشی آزادی میں سرمایہ کاری کرتے ہیں تو ہم نہ صرف افراد بلکہ آنے والی نسلوں کو ترقی دیتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ آئیے! آج کے دن ہم خواتین کے حقوق کے احترام کو مزید آگے بڑھانے اور ایک ایسے پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کرنے کے اپنے اجتماعی عزم کا اعادہ کریں جہاں ہر عورت کی صلاحیتوں کا ادراک ہو اور ہر بیٹی کا خواب اس کی پہنچ میں ہو۔
’ بھارتی کپتان سے ہی پوچھ لیں کہ ۔۔۔‘ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل س قبل برطانوی میڈیا بھی برس پڑا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: خواتین کے نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے؛ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی خصوصی شرکت
راولپنڈی:پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو اُجاگر کرنے کے لیے کھاریاں گیریژن میں آٹھویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلوں کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس کی اختتامی تقریب میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس 60 گھنٹے طویل پیٹرولنگ مشق کا مقصد جنگی مہارتوں، فزیکل فٹنس اور فیصلہ سازی کی صلاحیتوں کو نکھارنا تھا۔ مشق پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں میں کی گئی، جہاں شدید موسمی حالات میں اعلیٰ درجے کی حکمت عملی، ہم آہنگی اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا گیا۔
اس بین الاقوامی مقابلے میں پاکستان آرمی کی 7 ٹیمیں، پاک بحریہ کی ایک ٹیم اور دوست ممالک کی 15 ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں چین، سعودی عرب، امریکا، ترکی، بحرین، بیلاروس، ازبکستان، مالدیپ، قطر، سری لنکا، نیپال، مراکش جیسے اہم ممالک شامل تھے۔
اس کے علاوہ بنگلا دیش، مصر، جرمنی، تھائی لینڈ، میانمار اور کینیا سے آئے ہوئے فوجی مبصرین نے مشق کا مشاہدہ کیا۔ اختتامی تقریب میں بین الاقوامی مبصرین، دفاعی اتاشی اور عسکری نمائندوں نے بھی شرکت کی اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ معیار کی بھرپور تعریف کی۔
جنرل عاصم منیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایسی مشقیں نہ صرف پیشہ ورانہ مہارتوں کو فروغ دیتی ہیں بلکہ مختلف ممالک کی افواج کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع بھی فراہم کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی نے ہمیشہ کردار، جرات اور مہارت کا مظاہرہ کیا ہے اور ان مشقوں سے ہماری افواج کے عزم و ہمت کی جھلک واضح ہوتی ہے۔
آخر میں آرمی چیف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شرکا میں انفرادی و ٹیم ایوارڈز تقسیم کیے۔