ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز انتظامیہ کیلئے نئی پریشانی کھڑی، اہم مراسلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
سعید احمد سعید:ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کی جانب سے کارگو شپمنٹ پر سکیورٹی چیک کا معاملہ، 2دنوں میں بارہ پروازوں سے کارگو سامان آف لوڈ ہو گیا، کارگو سامان آف لوڈنگ سے ائیرلائینز کو لاکھوں روپے کا نقصان
ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز انتظامیہ نے تحفظات کا اظہار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایئر لائن آپریٹنگ کمیٹی ادریس احمد کی جانب سےمینجر لاہور ائیرپورٹ کے نام مراسلہ جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ 6مارچ سے ایپرن گیٹ پر غیر ضروری سکیورٹی چیک کا نفاذ کیا۔
اداکارہ حرا سومرو نے تاخیر سے آنے پر میزبان کی کلاس لے لی، ویڈیو وائرل
ایپرن گیٹ پرغیر ضروری انسپکشن سے کارگو شپمنٹ تاخیر کا شکار ہوئیں، کارگو شپمنٹ میں تاخیر سے ائیرلائینز کو مجبورا کارگو آف لوڈ کرنا پڑا، کارگو شپمنٹ آف لوڈنگ سے ایئر لائنز کو مالی نقصان ،کلائنٹ کا اعتماد متاثر ہوا۔
بلاوجہ تاخیر سے پاکستانی ائیرپورٹس کے وقار کو بھی نقصان پہنچا، 6مارچ کو نو پروازوں کی کارگو شپمنٹ تاخیر کا شکار ہونے سے آف لوڈ ہوئیں۔
تھائی ائیرکی پرواز ٹی جی 246 سے 20ہزار 141 کلو گرام سامان، فلائی ناز کی پرواز ایکس وائے 318 سے 2ہزار 280کلو سامان، ایمریٹس کی پرواز ای کے 623 سے 9ہزار 210 کلو گرام سامان،سعودی ائیر کی پرواز ایس وی727 سے 8ہزار 146کلو سامان آف لوڈ کیا گیا۔
پنجاب حکومت کا ٹیکس کٹوتی کیلئے نیا قانون متعارف کروانے کا فیصلہ
علاوہ ازیں ایمریٹس کی پرواز ای کے 625 سے 23ہزار 650کلو سامان، پی آئی اے کی پرواز پی کے 247 سے 13ہزار 420 کلو گرام سامان، فلائی جناح کی پرواز نائن پی 580 سے 1ہزار 420 کلو گرام سامان، فلائی جناح کی پرواز نائن پی 502 سے 2ہزار 790 کلو گرام سامان، ٹرکش ائیر کی پرواز ٹی کے 715 سے7ہزار 647 کلو گرام سامان آف لوڈ ہوا۔
ایئر لائنز انتظامیہ نے بلاوجہ چیکنگ اور چیکنگ میں تاخیر سے نقصان پر تحفظات کا اظہار کیا، اپیل کی کہ ایئرپورٹ حکام کارگو سکریننگ پروسیجر پر نظرثانی کرے،کارگو ہینڈلنگ میں بغیر کسی رکاوٹ ضروری سکریننگ ،چیکنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
لاہور ائیرپورٹ؛ جعلی دستاویزات پر بیرون ممالک جانیوالے پکڑے گئے
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کلو گرام سامان سامان آف لوڈ کارگو شپمنٹ ایئر لائنز تاخیر سے کی پرواز
پڑھیں:
غزہ مارچ، انتظامیہ نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا
فائل فوٹواسلام آباد ایکسپریس وے پر غزہ مارچ کے بعد انتظامیہ نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔
متبادل ٹریفک پلان کے تحت امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ریڈ زون کے تمام داخلہ راستے عارضی طور پر بند کردیے گئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق سرینا، نادرا، میریٹ اور ایکسپریس چوک تاحکم ثانی عارضی طور پر بند ہوں گے، شہری راول ڈیم سے فیض آباد جانے والے کشمیر چوک پارک روڈ استعمال کریں۔
ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق شہری اوجڑی کیمپ لوپ سے ایکسپریس وے جانے والے ڈھوک کالا خان سروس روڈ استعمال کریں۔
انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی سے اسلام آباد کےلیے راولپنڈی ڈبل روڈ سے نائنتھ ایونیو جبکہ کرال سے راولپنڈی جانے والے پرانا ایئرپورٹ راول روڈ استعمال کریں۔
ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد سے راولپنڈی جانے کےلیے سری نگر ہائی وے نیو ڈبل روڈ اور اسلام آباد سے نیو ایئرپورٹ کےلیے سیونتھ ایوینیو مارگلہ روڈ، ایران ایوینیو استعمال کریں۔
انتظامیہ کے مطابق آئی ایٹ سے فیصل ایونیو کےلیے شہری نائنتھ ایونیو سری نگرہائی وے استعمال کریں۔ اس دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کی رہنمائی کے لیے مصروف عمل ہے۔