بھارتی ریاست کرناٹکا میں اسرائیلی خاتون سیاح کے ساتھ اجتماعی زیادتی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز

نئی دہلی: بھارت میں اسرائیلی خاتون سیاح کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی رات ریاست کرناٹکا میں پیش آیا جہاں 2 خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جن میں 27 سالہ اسرائیلی خاتون سیاح اور ان کی ایک ساتھی شامل ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں خواتین بنگلورو سے 350 کلو میٹر دور کوپال کینال کے علاقے میں موجود تھیں اور ان کے ہمراہ 3 دیگر مسافر بھی تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل 3 مسافروں کو کینال میں دھکا دیا جن میں ایک امریکی شہری اور 2 بھارتی شہری شامل تھے، کینال میں گرنے کے بعد ایک بھارتی شہری ڈوب کر ہلاک ہوا جب کہ دیگر 2 نے تیر کر اپنی جان بچائی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے مجموعی طور پر 5 افراد پر حملہ کیا جن میں 2 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں جن میں سے ایک اسرائیلی اور ایک امریکی شہری ہے۔

پولیس کے مطابق زیادتی کا نشانہ بنائی جانے والی اسرائیلی خاتون سیاح کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ پہلے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ملزمان نے اس سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: زیادتی کا نشانہ اجتماعی زیادتی کے مطابق

پڑھیں:

مظفرگڑھ، سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ 45 سال کی خاتون پر تشدد

مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ 45 سال کی خاتون پر تشدد، دونوں ٹانگیں اور بازو توڑ دیے۔

ملزمان نےخاتون کو گھر کے باہر پھینک دیا، ریسکیو ٹیم نےخاتون کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کے ورثاء کے انکار پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان گرفتار نہ کئے جا سکے ہیں۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس پر بدچلنی کا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔


متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: 7 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی و قتل کا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • ایسٹر پر کم سن بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سگا ماموں نکلا
  • پاکپتن: لڑکی کیساتھ مبینہ زیادتی، ملزمان گرفتار
  • مظفرگڑھ، سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر تشدد
  • مظفرگڑھ، سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ 45 سال کی خاتون پر تشدد
  • اسرائیل کی جانب سے لبنان میں ایک گاڑی پر ڈرون حملہ
  • شادی کی تقریب سے واپسی پر چلتی کار میں جنسی زیادتی کی کوشش، مزاحمت پر 26 سالہ مہندی آرٹسٹ قتل
  • 4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
  • 15 سالہ بچے کو دھمکی، تشدد اور زیادتی کی کوشش  کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور: لڑکے سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار