وزیراعظم سے معروف کاروباری شخصیات کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں کاروباری شخصیات نے بجلی سستی اور شرح سود میں مزید کمی کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چوٹی کے کاروباری شخصیات کی ملاقات کی اندرونی تفصیلات سامنے آگئیں۔ملاقات میں کاروباری شخصیات کا حکومت سے بجلی سستی اور شرح سود میں مزید کمی کا مطالبہ کردیا، جس پر وزیر اعظم نےمارچ میں صنعتوں کے لیےبجلی کا معاملہ حل کرنے کی خوشخبری دے دی۔ سابق نگراں صوبائی وزیرصنعت ایس ایم تنویرنے کہا وزیراعظم نےمارچ کےآخر تک بجلی کا معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، وزیر اعظم کو شرح سود 9 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ، جس دن بجلی9سینٹ اورشرح سود 9 فیصدہوگی معیشت چل پڑے گی۔معروف صنعت کارعارف حبیب نے کہا ریئل اسٹیٹ کےحوالے سے کافی اچھی پیش رفت ہوئی ہے، وزیر اعظم کنسٹرکشن پیکیج کیلئےعمل درآمدکی اسٹریٹجی پر کام ہو رہا ہے، کنسٹرکشن پیکیج پر حکومت کا اتفاق رائے نظر آرہا ہے۔گوہراعجاز نے وزیر اعظم سے ملاقات میں کاروباری وفد کی سربراہی کی ، سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے وزیر اعظم کو ملکی معیشت پر تجاویز دیں۔گوہر اعجاز نےکارپوریٹ فارمنگ کو فروغ دینےکی سفارشات پیش کیں اور ملکی برآمدات بڑھانےکیلئے ہر ممکن سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیراعظم سے یو اے ای کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا عزم
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مشترکہ تاریخ، باہمی احترام کے ساتھ ساتھ مضبوط ثقافتی اور اقتصادی روابط پر مبنی برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان اور یو اے ای کا دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق
انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر و ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور مختلف شعبوں میں متحدہ عرب امارات کی پاکستان کے لیے مسلسل حمایت کو سراہا۔
دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور عوام سے عوام کے روابط میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بہترین سیاسی تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری تک بڑھانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی صورتحال اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں یو اے ای کے 5 سالہ ویزے کے لیے درکار دستاویزات اور بینک بیلنس کتنا ہونا چاہیے؟
شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کو سراہا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کے یو اے ای کے عزم کا اعادہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews دوطرفہ تعلقات شہباز شریف وزیر خارجہ وزیراعظم پاکستان وی نیوز یو اے ای