باسم سلطان: ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرپرائز دورے کیے۔ ان دوروں کے دوران سرکاری نرخوں کی خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا گیا اور متعدد دکانوں کو سیل کیا گیا جبکہ جرمانےبھی  عائد کیے گئے اور متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے  اے سی رائیونڈ نے  ماڈل بازار اور ریڑھی بازار رائیونڈ کا دورہ کیا، جہاں خلاف ورزی کرنے پر 3 دکانیں سیل کر دی گئیں۔ اے سی کینٹ نے فاطمہ ارشد نے پی اے ایف مارکیٹ کا دورہ کیا، جہاں 2 افراد کو اوورچارجنگ پر جرمانہ عائد کیا گیا، خاص طور پر پیاز اور ٹماٹر کی زائد قیمتوں پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ اے سی ماڈل ٹاؤن نے میاں پلازہ جوہر ٹاؤن کا معائنہ کیا اور رمضان سہولت و ریڑھی بازار انتظامیہ کو صفائی اور ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔
اس کے علاہ اے سی سٹی نے  علی بابر رائے نے بابو صابو گراؤنڈ اسلام پورہ اور آؤٹ فال روڈ پر ماڈل ریڑھی بازار کا دورہ کیا، جہاں قیمتوں کی خلاف ورزی پر 7 افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے گئے اور پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔اے سی راوی نے  نے ماڈل ریڑھی بازار شاہدرہ میں اچانک چیکنگ کی، اور صفائی کے بہترین انتظامات کو سراہا۔ اے سی واہگہ ٹاؤن نے  سبزی منڈی جلو میں قیمتوں کا جائزہ لیا اور سبزی و فروٹ سٹالز کو وارننگ دی۔
انتظامی افسران کی متحرک کارروائیاں پر  ڈی سی سید موسیٰ رضا کا کہنا ہے  کہ انتظامی افسران فیلڈ میں پوری طرح متحرک ہیں اور سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے۔

ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ریڑھی بازار کی خلاف کیا گیا

پڑھیں:

پنجاب حکومت نے اداکارہ عفت عمر کو اہم ذمہ داریاں دے دیں

لاہور(ویب ڈیسک ) پنجاب حکومت نے ماڈل و اداکارہ عفت عمر کو اہم ذمہ داریاں دے دیں .

تفصیلات کے مطابق اداکارہ و ماڈل عفت عمر کو کلچرل ایڈوائزر بنا دیا گیا ۔ عفت عمر کو الحمرا کلچرل کمپلیکس میں باقاعدہ دفتر بھی بنا کر دے دیا گیا ۔

عفت عمر ان دنوں اپنے تمام کام الحمرا کلچرل کمپلیکس میں بنے دفتر سے انجام دے رہیں ۔ عفت عمر کو پنجاب بھر میں کلچر کی بحالی کا کام سونپا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:فائیوجی اسپیکٹرم کی نیلامی کیوں نہیں ہورہی، پی ٹی اے نے اندر کی بات بتادی

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت نے اداکارہ عفت عمر کو اہم ذمہ داریاں دے دیں
  • رانی مکھرجی کی فلم ’مردانی 3‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سندھ حکومت کا کریک ڈاؤن، 17 ہزار 980 موٹرسائیکلیں ضبط
  • بھارت، مدھیہ پردیش میں بڑھتی ہوئی ہندو مسلم کشیدگی، فورسز کی بھاری نفری تعینات
  • ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکا میں 700 مقامات پر ہزاروں افراد کے مظاہرے
  • بنگلہ دیش کا شیخ حسینہ کے خلاف ریڈ نوٹس کیلئے انٹرپول سے رابطہ
  • غزہ کا دورہ کرنے والے امریکی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس دیکھنے کا حکم
  • پاکستانی میڈیا: سچ کے بجائے منظر نامے کا اسیر؟
  • افغان مہاجرین کے جعلی شناختی کارڈز کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا
  • بلاول بھٹو کا سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے سیلاب متاثرہ افراد کے گھروں کا دورہ