اداکارہ نیلم منیر نے شادی کے بعد شوبز چھوڑنے سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

سوشل میڈیا پر خوبرو اداکارہ نیلم منیر کی شادی کے بعد سے یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ اداکارہ نے شوبز کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔

تاہم نیلم منیر نے ان افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے ان کی تردید کر دی ہے۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں مداحوں کو بتایا کہ وہ اپنے کام سے بےحد پیار کرتی ہیں اور اسے جاری رکھی ہوئی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’مجھ سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں اس لئے میں خود ان غلط افواہوں پر وضاحت دیتے ہوئے انہیں پھیلنے سے روکنا چاہتی ہوں۔ جی ہاں میری شادی ہو چکی ہے اور نہیں میں شوبز نہیں چھوڑ رہی‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Neelam Muneer Khan (@neelammuneerkhan)


نیلم نے مزید لکھا کہ ’اداکاری میرا جنون ہے اور میں ایسی چیز کیسے چھوڑ سکتی ہوں جس سے مجھے بےحد پیار ہے، خدا آپ کا بھلا کرے‘۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نیلم منیر

پڑھیں:

لکس سٹائل ایوارڈ، ہانیہ عامر سال 2025ء کی بہترین اداکارہ قرار

پاکستان کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے سال 2025ء کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔کراچی میں لکس سٹائل ایوارڈ 2025ء کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شوبز ستاروں نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگائے، ایوارڈ کی تقریب میں عابدہ پروین نے عارفانہ کلام پیش کر کے سماں باندھ دیا۔اداکار ہانیہ عامر کو ڈرامہ کبھی میں کبھی تم میں شاندار اداکاری پر سال کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا، ہانیہ عامر کو عوام کی جانب سے زیادہ ووٹ ملنے کی وجہ سے فاتح قرار دیا گیا۔حرا فیصل کو سال کی خوبصورت انفلوئنسر کے ایوارڈ سے نوازا گیا، جبکہ سوشل میڈیا کی وائرل جوڑی ریحان اور رابعہ ’رون اینڈ کوکو‘ کو گھر میں بیٹھ کر شاندار ویڈیوز تخلیق کرنے پر بہترین انفلوئنسر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزی بیشن انڈسٹری کے بانی چیئرمین خورشید برلاس دورہ برطانیہ کے موقع پر صدر گریٹر برمنگھم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نصیراعوان کو شیلڈ پیش کررہے ہیں
  • سعودی عرب؛ چلبلی اداکارہ عالیہ بھٹ کو نئے ایوارڈ سے نواز دیا گیا
  • اداکارہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے کیس میں ملزمان کو 20 سال قید کی سزا
  • لکس سٹائل ایوارڈ، ہانیہ عامر سال 2025ء کی بہترین اداکارہ قرار
  • خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟
  •  لانڈھی کاٹیج انڈسٹری کیس‘عدالت کا سینئر ممبر ریونیو بورڈ کو شو کاز
  • حیدر آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کا آگاہی سیمینار
  • پہاڑون کا عالمی دن اور کشمیر کی سیاحت
  • عظمیٰ گیلانی نے ٹیلی وژن چھوڑنے کی جذباتی وجہ بتا دی
  • والدین میں طلاق کی افواہوں پر آرادھیا کا کیا ردعمل ہوتا ہے: ابھیشک بچن نے بتایا دیا