City 42:
2025-04-22@00:17:43 GMT

عید الفطر پر طویل تعطیلات کا امکان، کتنی چھٹیاں ملیں گی؟

اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT

ویب ڈیسک: اس مرتبہ ملک میں عید الفطر کے موقع پر عوام کو 9 دن کی طویل چھٹیاں ملنے کا امکان ہے,عیدالفطر 2025 کے چاند نظر آنے کی متوقع تاریخ کے پیش نظر پاکستانی 29 مارچ تا 6 اپریل یعنی 9 دن کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کی پیشگوئی کے مطابق ملک میں عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا قومی امکان ہے۔

ممکنہ تعطیلات کا شیڈول
عام طور پر عید کی سرکاری تعطیلات 3 دن پر مشتمل ہوتی ہیں تاہم اگر حکومت 29 مارچ (ہفتہ) سے 2 اپریل (بدھ) تک باضابطہ تعطیلات کا اعلان کرتی ہے اور 3 اور 4 اپریل (جمعرات و جمعہ) کو بھی اضافی چھٹی دیتی ہے تو یہ مسلسل 9 دن کی چھٹیوں میں تبدیل ہو سکتی ہے, 5 اپریل کو ہفتہ ہے اور 6 کو اتوار بنتا ہے۔

ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز

تاہم سرکاری چھٹیوں کا شیڈول حکومت کی منظوری اور چاند نظر آنے کے اعلان پر منحصر ہوگا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق، رواں رمضان المبارک 29 دنوں کا ہوگا جبکہ عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا قوی امکان ہے۔

شوال کا چاند 30 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے ہوگی جبکہ چاند نظر آنے کے امکانات واضح ہوں گے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق 30 روزے پورے ہونے کی صورت میں عید الفطر یکم اپریل (بروز منگل) کو ہوگی جبکہ چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

حکومت کا اہم فیصلہ، گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کے قوانین مزید سخت

 
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: عید الفطر امکان ہے چاند نظر

پڑھیں:

ٹیکس گزاروں کیلئے اچھی خبر ، گوشوارے جمع کروانے کی نئی تاریخ دیدی گئی

عمیر عظمت: فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے چوتھی بار فروری کے سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ریٹرن کی ڈیڈ لائن میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے گوشوارے 25 اپریل تک جمع کروائے جا سکیں گے۔مارچ کی سیلز ٹیکس اور ایف ای ڈی ریٹرن کی آخری تاریخ بھی 18 اپریل سے بڑھا دی گئی ہے۔مارچ کے گوشوارے بھی 25 اپریل تک جمع کروائے جا سکیں گے ۔

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار آج کابل جائیں گے

 ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ٹیکس گزاروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے.

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں 22 تا 27 اپریل گرمی کی شدید لہر کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
  • پنجاب میں گندم کے کاشتکاروں کو فی ایکٹر کتنی رقم ملے گی؟
  • جے یو آئی کا 27 اپریل کو لاہور میں غزہ ملین مارچ کا اعلان
  • حافظ نعیم کا فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان
  • امیر جماعت اسلامی نے 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا
  • پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کب ہوں گی؟فیصلہ وزیراعلیٰ کریں گی
  • صوبائی حکومت نے دو تعطیلات کا اعلان کر دیا
  • ایسٹر کی تقریبات ،سندھ حکومت کا اتوار اور پیر کو تعطیلات کا اعلان
  • غزہ ملین مارچ سے متعلق مولانا فضل الرحمٰن کی زیرِ صدارت اہم اجلاس
  • ٹیکس گزاروں کیلئے اچھی خبر ، گوشوارے جمع کروانے کی نئی تاریخ دیدی گئی