جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ رانیا راؤ کی 3 مارچ کو بنگلورو کے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر گرفتاری نے انڈسٹری میں ہلچل مچا دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رانیا راؤ 12.86 کروڑ بھارتی روپے کی مالیت کا 14.2 کلو گرام سونا اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی تھی۔ ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (DRI) کے حکام کو اداکارہ کی دبئی سے آمد کے بارے میں لیڈ مل چکی تھی اور انہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رانیا کو ائیر پورٹ پر ہی روک لیا۔

اداکارہ کا جسمانی معائنہ کرنے پر انہیں ٹیپ اور پٹیوں کا استعمال کرتے ہوئے اس کی رانوں پر بندھی 14 سونے کی اینٹیں ملیں، یہ طریقہ وہ مبینہ طور پر کسٹم چیک سے بچنے کے لیے استعمال کرتی تھی۔

پہلے کی چند رپورٹس میں یہ بتایا گیا تھا کہ سونا رانیا راؤ نے اپنی جیکٹ میں چھپا رکھا تھا تاہم ڈی آر آئی نے تصدیق کی کہ ممنوعہ مواد (گولڈ بارز) براہ راست اداکارہ کے جسم پر پایا گیا تھا۔

یہ بات سامنے آنے کے بعد اس کیس نے ایک دلچسپ موڑ لیا ہے کہ 33 سالہ اداکارہ کرناٹک میں ایک سینئر ڈی جی پی رینک کے آئی پی ایس افسر کی سوتیلی بیٹی بھی ہے جس نے اسمگلنگ نیٹ ورک میں ممکنہ اعلیٰ سطحی روابط کے بارے میں سوالات کھڑے کردیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکام اب اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا رانیا راؤ کسی بڑے نیٹ ورک کے لیے کام کر رہی تھی یا اس کام میں ذاتی طور پر ملوث تھی۔

واضح رہے کہ متعلقہ حکام اسمگل شدہ سونے اور اس کے مطلوبہ وصول کنندگان کے پیچھے نیٹ ورک کی گہرائی سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ رانیا راؤ نے 1 سال میں 27 مرتبہ دبئی کے دورے کیے جس کی وجہ سے ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے اس پر شک کی بنیاد پر گہری نگرانی کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کیا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کرتے ہوئے رانیا راؤ

پڑھیں:

خوبصورت چہرہ، مشین گن جیسے ہونٹ، ٹرمپ کی پریس سیکرٹری کی کھل کر تعریف

پنسلوینیا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے اپنی پریس سیکرٹری کیرولائن لیوٹ کے چہرے کو خوبصورت اور انکے ہونٹوں کو مشین گن سے تعبیر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولائن لیوٹ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ پنسلوینیا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے اپنی پریس سیکرٹری کیرولائن لیوٹ کے چہرے کو خوبصورت اور ان کے ہونٹوں کو مشین گن سے تعبیر کیا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جب کیرولائن ٹیلی ویژن پر آتی ہیں تو چھا جا تی ہیں۔ ان کے ہونٹ چھوٹی مشین گن کی طرح چلتے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کیرولائن کو  ٹی وی پر بولتے ہوئے کوئی خوف نہیں ہوتا اور وہ اس لیے بے خوف ہو کر بولتی ہیں، کیونکہ ہماری تمام پالیسیاں بالکل درست ہیں۔ کیرولائن کی تعریف کرتے وقت سامعین تالیاں بجاتے رہے۔

متعلقہ مضامین

  • سوریا کمار یادو کی فارم میں کمی کیوں آئی؟ سابق بھارتی کرکٹر کا تجزیہ
  • ڈونلڈ ٹرمپ کے وعدے اور حقیقت کیا؟ نصرت جاوید کے تہلکہ خیز انکشافات
  • حضرت فاطمہ الزہراءؑ کی سیرتِ طیبہ عدل، حیا، وفا، شجاعت کا کامل نمونہ ہے، سید علی رضوی
  • بھارتی اداکارہ کیساتھ اجتماعی زیادتی؛ سپراسٹار بری، 6 ملزمان کو قید
  • اگر حکومت پر تنقید کرتے ہیں تو بی جے پی پرانے کیس کھول کر گرفتار کرتی ہے، اکھلیش یادو
  • آئی ایل ٹی 20: ایم آئی ایمریٹس نے نائٹ رائیڈرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
  • گنداواہ میں بدامنی کا نوٹس لیا جائے، ایم ڈبلیو ایم رہنماء سہیل شیرازی کا مطالبہ
  • جعلی پاکستانی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، بس ڈرائیور گرفتار
  • خوبصورت چہرہ، مشین گن جیسے ہونٹ، ٹرمپ کی پریس سیکرٹری کی کھل کر تعریف
  • نیب کی اصلاح پسند پالیسی سے لوگوں میں خوف و ہراس ختم ہوا: ایاز صادق