Daily Mumtaz:
2025-12-14@09:19:54 GMT

14 لگاتار ٹاس ہارنے کا خوف بھارتی ٹیم کے سر پر سوار

اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT

14 لگاتار ٹاس ہارنے کا خوف بھارتی ٹیم کے سر پر سوار

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا فیصلہ کن معرکہ اتوار کو دبئی میں ہوگا، بھارتی ٹیم حالیہ کامیابیوں سے قطع نظر لگاتار 14ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں ٹاس ہار چکی ہے، یہ کسی بھی ٹیم کے ٹاس ہارنے کا طویل ترین سلسلہ ہے۔

اس کا آغاز 19نومبر 2023 کو احمد آباد میں ورلڈ کپ فائنل سے ہوا ، اس مقابلے میں آسٹریلیا نے بھارت کو ہوم کراؤڈ کے سامنے ٹرافی سے محروم کردیا تھا، 14 میچز میں سے بھارتی ٹیم نے9 میں فتوحات سمیٹی ہیں، 4 میں اسے ناکامی کا سامنا رہا جبکہ سری لنکا سے مقابلہ ٹائی رہا تھا۔

حالیہ چیمپئنز ٹرافی میں اب تک اپنے چاروں میچز میں بھارتی کپتان ٹاس کا سکہ مخالف سمت میں گرنے کا سامنا کر چکے ہیں، اب اتوار کو کیویز سے میچ میں شاید وہ اس سلسلے کوتوڑ پائیں، دبئی میں منعقدہ 2021کے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیمیں 13 میں سے 12 بار کامیاب رہی ہیں، اسی طرح کا رجحان 2021 کی آئی پی ایل میں بھی رہا تھا۔

دوسری باری میں بیٹنگ کرنے والی ٹیموں کو دبئی میں برتری حاصل رہی ،ایسے میں ٹاس کی اہمیت بڑھ جاتی ہے، سابق کیوی کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ اس بار دبئی میں اوس کا عنصر کچھ زیادہ نہیں ہے، میں ٹاس کو زیادہ اہم خیال نہیں کرتا، انھوں نے دلچسپ مقابلے کی توقع ظاہر کی ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

یورو وژن 2024 کے فاتح نیمو کا بڑا قدم، ایونٹ میں اسرائیل کی شرکت پر ٹرافی واپس کر دی

یورو وژن 2024 کے فاتح سوئٹزرلینڈ کے گلوکار نیمو نے یورو وژن 2026 میں اسرائیل کو شرکت کی اجازت ملنے پر احتجاجاً اپنی جیت کی ٹرافی واپس کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

نیمو نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے آزاد بین الاقوامی کمیشن نے اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی کا مرتکب قرار دیا ہے، اس لیے اسرائیل کو یورو وژن میں شامل کرنا یورپی براڈکاسٹرز یونین کی پالیسی کے خلاف ہے۔

گلوکار نے اپنے پیغام میں واضح طور پر اعلان کیا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنی ٹرافی لوٹا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ یورو وژن 2026 آئندہ مئی میں آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں منعقد ہوگا، جبکہ اسرائیل کو شرکت کی اجازت ملنے پر اسپین، آئرلینڈ، ہالینڈ، سلووینیا اور آئس لینڈ پہلے ہی مقابلے سے بائیکاٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اظہر محمود کا پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ سفر ختم
  • نیویارک میں پی ایس ایل ٹرافی ٹور، پلیئرز فین مومنٹ ایونٹ سے متعلق اہم اعلان
  • اسلام آباد:گاڑی کی ٹکر سے اسکوٹی سوار 2 لڑکیوں کی ہلاکت،صلح کا تحریری حکم نامہ جاری
  • پاکستان آرمی نے 35ویں نیشنل گیمز کی ٹرافی جیت لی
  • محرابپور،ٹرالر کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار جاں بحق،بچہ زخمی
  • یورو وژن 2024 کے فاتح نیمو کا بڑا قدم، ایونٹ میں اسرائیل کی شرکت پر ٹرافی واپس کر دی
  • انڈر 19 ایشیا کپ کا آغاز، آج دو میچز کھیلے جائیں گے
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ،قبل فل ممبر ٹیموں کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل
  • دبئی میں دنیا کے بلند ترین ہوٹل کا افتتاح، کمروں کی قیمت کیا ہے؟
  • میگا ایونٹ T-20 ورلڈکپ، ٹکٹوں کی فروخت آج سےآن لائن شروع