پنجاب، خیبرپختونخوا بارڈرچیک پوسٹ پر رواں ہفتے خوارجی دہشتگردوں کا دوسرا حملہ ناکام

پنجاب اور خیبرپختونخوا بارڈر پر رواں ہفتے خوارجی دہشت گردوں کا دوسرا بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 15 سے 20 خوارجی دہشت گردوں نے سحری کے وقت اچانک سرحدی چوکی لکھانی پر حملہ کیا۔ خوارجی دہشت گرد چھوٹی ٹولیوں کی شکل میں چیک پوسٹ پر چاروں اطراف سے حملہ آور ہوئے۔ خوارجی دہشت گردوں نے حملے میں راکٹ لانچرز، بھاری اسلحہ کا استعمال کیا۔

ترجمان کے مطابق جوانوں کے الرٹ ہونے کے سبب تھرمل امیج کیمروں سے دہشت گردوں کی دور سے نشاندہی کر لی گئی۔ پولیس اہلکاروں نے بروقت مشین اور مارٹر گنز سے فائرنگ کرکے فوری جوابی کارروائی کی۔  بھرپور جوابی کارروائی سے خوارجی دہشت گرد چیک پوسٹ کے قریب پہنچنے میں ناکام  رہے اور پسپائی اختیار کر گئے۔

موثر جوابی کارروائی کے نتیجہ میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ 6 روز قبل بھی خوارجی دہشت گردوں کے چیک پوسٹ لکھانی پرحملے کو ناکام بنایا گیا تھا۔دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی  کمانڈ آر پی او ڈی جی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے کی۔ ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کی زیر کمانڈ کیو آر ایف کی بیک اپ ٹیمیں فوری موقع پر پہنچیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرنے والے جوانوں کو شاباش دی۔

اس سے قبل پنجاب پولیس خوارجی دہشت گردوں کے 19 حملے ناکام بنا چکی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خوارجی دہشت گردوں گردوں کا

پڑھیں:

پنجاب اور کے پی میں 1 ہفتے میں دوسرا زلزلہ

خیبر پختون خوا اور پنجاب میں 1 ہفتے کے دوران دوسری بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، لوئر دیر، مانسرہ، چنیوٹ، صوابی، حافظ آباد، منڈی بہاءالدین میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 94 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز تاجکستان اور افغانستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

نوشہرہ، مالاکنڈ، باجوڑ، دیر بالا، شبقدر، مہمند، چترال، مردان، سوات، پاراچنار میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

متعلقہ مضامین

  • بنوں پولیس چوکی پر 19 دہشتگردوں کا حملہ ناکام
  • میانوالی، پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
  • مکڑوال: پنجاب پولیس و سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک
  • میانوالی: پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 خارجی دہشت گرد ہلاک
  • میانوالی،پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 10 خوارجی ہلاک، متعدد زخمی  
  • جنوبی وزیرستان: نامعلوم دہشت گردوں کا پولیس پارٹی پر حملہ ناکام، دہشت گرد ہلاک
  • جنوبی وزیرستان: نامعلوم دہشت گردوں کا پولیس پارٹی پر حملہ ناکام، دہشت گرد ہلاک،
  • پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا خوارجی دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن،10 سے زائد دہشت گرد ہلاک
  • ڈیرہ اسماعیل خان؛ پولیس نے دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کر دیے
  • پنجاب اور کے پی میں 1 ہفتے میں دوسرا زلزلہ