جنوبی سوڈان: یو این مشن کے ہیلی کاپٹر پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 08 مارچ 2025ء) جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے مشن (یو این ایم آئی ایس ایس) کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کے نتیجے میں عملے کا ایک رکن ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ واقعہ ملکی ریاست بالائی نیل کے علاقے ناصر میں اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر کے ذریعے جنوبی سوڈان کی فوج کے ایک زخمی جرنیل سمیت متعدد اہلکاروں کو وہاں سے نکالا جا رہا تھا جو اس واقعے میں ہلاک ہو گئے۔
Tweet URLیہ اقدام ناصر میں تشدد کو روکنے میں مدد دینے اور سیاسی تناؤ میں کمی لانے کے لیے مشن کی کوششوں کا حصہ تھا۔
(جاری ہے)
قبل ازیں اس علاقے میں فوج اور نوجوانوں کے مسلح گروہوں کے مابین جھڑپیں ہوتی رہی ہیں جن میں لوگوں کی بڑی تعداد ہلاک ہوئی اور شہریوں کو نقل مکانی کرنا پڑی۔جنگی جرممشن کے سربراہ نکولس ہیسوم نے کہا ہے کہ یہ حملہ ایک گھناؤنی کارروائی ہے جو بین الاقوامی قانون کے تحت جنگی جرم ہے۔ انہوں نے ہلاک ہونے والے اہلکار کے اہلخانہ اور عزیزوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان لوگوں کی ہلاکتوں پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے جنہیں اس کارروائی کے ذریعے تحفظ دینے کی کوشش کی گئی جبکہ اس کے لیے محفوظ رہداری مہیا کرنے کی ضمانت بھی دی گئی تھی۔
انہوں نے اس واقعے کے ذمہ داروں کی نشاندہی کرنے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
جنگ بندی کا احتراماقوام متحدہ کے مشن نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ مزید تشدد سے باز رہیں اور ملکی رہنما بات چیت کے ذریعے کشیدگی کو ختم کرنے مں تعاون کریں جبکہ ناصر اور دیگر علاقوں میں سلامتی کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
مشن کا کہنا ہے کہ تمام فریقین کو جنگ بندی قائم رکھنا اور امن معاہدے کو تحفظ دینے سے متعلق اپنے وعدے پورے کرنا ہوں گے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
نائیجیریا: چرواہوں اور کسانوں کے درمیان جھڑپوں میں 56 افراد ہلاک
نائیجیریا: چرواہوں اور کسانوں کے درمیان جھڑپوں میں 56 افراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز
ابوجا(آئی پی ایس )رواں ہفتے وسطی نائجیریا کی بینو ریاست میں مبینہ طورپر خانہ بدوش مویشیوں کے حملوں میں کم از کم 56 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک حکومتی ترجمان نے کہا کہ تلاش اور بچا کی کارروائیوں کے جاری رہنے سے مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
پولیس ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ بڑی تعداد میں مشتبہ ملیشیا نے رات کے وقت بینو ریاست کے ایک علاقے پر حملہ کیا، یہ حملہ چرواہوں اور کسانوں کے درمیان مہلک جھڑپوں کے دوبارہ سر اٹھانے کے درمیان ہوا، یہ تنازعہ حالیہ برسوں میں سیکڑوں افراد کی جانیں نگل چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا تھا اور حملہ آوروں کو پسپا کیا جا رہا تھا، انہوں نے کسانوں پر گولیاں چلائیں اور پانچ کسانوں کو ہلاک کر دیا۔پولیس نے بتایا کہ دوسرا حملہ لوگو میں ہوا جو پہلے واقعے کے علاقے سے تقریبا 70 کلومیٹر دور ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ایک اور علاقے میں پولیس کے پہنچنے سے پہلے 12 افراد مارے گئے۔یہ حملے بینو کے علاقے اوٹکپو میں 11 افراد کے مارے جانے کے صرف 2 دن بعد ہوئے ہیں جب کہ ایک قبل مسلح افراد نے دیہات پر حملہ کر کے 50 سے زیادہ افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ریسرچ فرم انٹیلی جنس کے مطابق 2019 سے خانہ بدوش مویشیوں کے چرواہوں اور کاشتکار برادریوں کے درمیان جھڑپوں میں 500 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 2.2 ملین افراد اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔