سرگودھا: دیور نے تیل چھڑک کر بھابھی کو آگ لگا دی
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
سرگودھا میں غیرت کے نام پر مبینہ طور پر دیور نے تیل چھڑک کر بھابھی کو آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق تحصیل بھلوال کے علاقے فتح آباد میں مبینہ طور پر 23 سالہ خاتون کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی گئی۔
خاتون کا جسم 90 فیصد جھلس چکا تھا اور وہ تحصیل اسپتال میں دورانِ علاج انتقال کر گئی۔
کراچی میں پیر آباد میں شوہر نے بیوی کو گولی مار کر قتل کردیا، ملزم کو پولیس نے پستول سمیت گرفتار کرلیا ہے۔
مقتولہ کا شوہر منیر عباس ایک نجی مل میں ملازم ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون کے والد کی درخواست پرپوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔
پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مظفرگڑھ، سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ 45 سال کی خاتون پر تشدد
مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ 45 سال کی خاتون پر تشدد، دونوں ٹانگیں اور بازو توڑ دیے۔
ملزمان نےخاتون کو گھر کے باہر پھینک دیا، ریسکیو ٹیم نےخاتون کو اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کے ورثاء کے انکار پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان گرفتار نہ کئے جا سکے ہیں۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس پر بدچلنی کا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔