ملک کی موٹرویز پر تیز رفتاری سے ڈرائیونگ پرمقدمات کا اندراج جاری ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق 150 کلو میٹر سے زائد رفتار پر مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ سینٹرل ریجن میں اب تک 12 گاڑیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 2 ,ایم3 لاہور ملتان اور ایم 4 اور 5 موٹروے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

موٹر وے پولیس نے ڈرائیورز کو گاڑیوں سمیت تحویل میں لے کر مقامی پولیس کے حوالے کیا۔ موٹروے پولیس  کی مدعیت میں درج مقدمے میں غفلت اور تیز رفتار  ڈرائیونگ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ 3 لین والی موٹروے پر کار کہ حد رفتار 120 کلومیٹر ہے۔ پبلک سروس گاڑیوں کے لیے رفتار کی حد 110 کلومیٹر ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی موٹروے پولیس رفعت مختار راجہ کی ہدایات پرتیز رفتار گاڑیوں کے خلاف خصوصی مہم جارہی ہے۔قومی شاہراہوں  پر محفوظ سفر موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: موٹروے پولیس

پڑھیں:

انسداد دہشتگردی عدالت سے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشتگردی عدالت سے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کا معاملے کے کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نے بتایا کہ پولیس نےکئی بار شامل تفتیش ہونے کےلیے طلب کیا لیکن علی امین گنڈا پور سمیت دیگر شامل تفتیش نہیں ہورہے، ملزمان 5 اکتوبر کے احتجاج اور پولیس پر تشدد کے مقدمات میں مطلوب ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے شامل تفتیش نہ ہونے پر علی امین، حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جب کہ عدالت نے تمام افراد کو پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین نے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے  کے تصور پر عمل کیا ہے، وزارت خارجہ وزیراعظم شہباز شریف کا دو روزہ دورہ ترکیہ غزہ میں جنگ بندی کیلئے قطر اور مصر نے نئی تجویز پیش کردی جامشورو: مسافر وین پہاڑی سے گر گئی، خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق سپریم کورٹ: 9 مئی مقدمات میں صنم جاوید اور شیخ رشید کی بریت پر حکومت کو عدالت کا دو ٹوک پیغام اسلام آباد میں تاریخ رقم: 35 روز میں انڈر پاس کی تعمیر کا آغاز وزیراعظم کا ملک میں سرمایہ کاری کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • احتجاج، پولیس تشدد کیس، علی امین سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • انسداد دہشتگردی عدالت سے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • اے ٹی سی لاہور نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری  کر دیئے
  • بھارت کے جابرانہ قبضے کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں خونریزی کا سلسلہ جاری ہے
  • معیشت، ڈرائیونگ فورس جو پاک افغان تعلقات بہتر کر رہی ہے
  • کراچی: تیز رفتار آئل ٹینکر موٹر سائیکل سوار کو روند دیا
  • عبدالعلیم خان کا سندھ میں ایم 6 اور ایم 9 موٹرویز کو رواں سال شروع کرنے کا اعلان
  • چین اور گبون نے سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے، چینی صدر
  • کراچی: تیز رفتار ڈمپر نے رکشے کو روند ڈالا، تین افراد زخمی
  • گلگت بلتستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا سلسلہ جاری