عیدالفطر پیر 31 مارچ 2025 کو منائی جائیگی: رویت ہلال ریسرچ کونسل کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک:رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق 29 روزوں کے بعد عیدالفطر پیر 31 مارچ 2025 کو منائی جائیگی۔
رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق اتوار 30مارچ 2025 کی شام پاکستان کے جس علاقے میں بھی مطلع صاف ہوا وہاں چاند کی رویت بآسانی ہو جائے گی تاہم اس کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ہی کیا جائے گا۔
خالد اعجاز مفتی کے مطابق نیا چاند 29 مارچ 2025 کو پاکستان وقت کے مطابق دوپہر تین بج کے 58منٹ پر پیدا ہوگا 29 رمضان المبارک یعنی اتوار 30 مارچ 2025 کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو رویت ہلال کے لیے کم از کم 18 گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے وہ پاکستان کے تمام علاقوں میں 26 گھنٹوں سے بھی زائد ہو چکی ہوگی دوسری جانب غروب شمس اور غروب قمر کے درمیان فرق کو کم از کم 40 منٹ ہونا چاہیے ہے وہ پاکستان کے مختلف شہروں میں ہوگا۔
ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز
واضح رہے کہ حکومت نے سال 2025 میں عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق آئندہ سال میں 40 چھٹیاں ہوں گی۔
حکومت کے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ 30 ،31 مارچ اور یکم اپریل 2025 کو عید الفطر کی 3 چھٹیاں ہوں گی جب کہ 7 سے 9 جون 2025 کو عیدالاضحی کی 3 چھٹیاں ہوں گی۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کے بارے زرتاج گل کی اہم پیشگوئی
ویب ڈیسک: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سرخرو ہوں گے، وہ کبھی بھی ان سے ڈیل نہیں کریں گے۔
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کی تمام نہریں انہوں نے خود بیچ دی ہیں، سندھ میں تحریکِ انصاف کا الیکشن چوری کیا گیا۔
زرتاج گل کا کہنا ہے کہ ہم آئین اور قانون کے مطابق انصاف کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں، تمام صوبوں کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
بیٹی کے سامنے ماں دریا میں ڈوب گئی، ویڈیو وائرل
پی ٹی آئی کی رہنما نے کہا کہ سندھ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی جیت چکی تھی، پورا سندھ بانئ پی ٹی آئی کے نظریے کے ساتھ کھڑا ہے۔