صیہونی فوج کے ترجمان کو برطرف کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
عبرانی میڈیا نے انکشاف کیا کہ ہگاری کو وزیر دفاع یسرائیل کاٹز کا اعتماد حاصل نہیں، ہگاری اور وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر کے درمیان اختلافات تھے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی فوج کے ترجمان کو برطرف کر دیا گیا۔ اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال ازمیر نے فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری کو برطرف کرنے کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا جب لیفٹیننٹ کرنل بینی ہارون کا نام ان کی جگہ لینے کے لیے ممکنہ امیدواروں میں سامنے آیا۔ عبرانی میڈیا نے انکشاف کیا کہ ہگاری کو وزیر دفاع یسرائیل کاٹز کا اعتماد حاصل نہیں، ہگاری اور وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر کے درمیان اختلافات تھے۔ ہگاری کی برطرفی ایال ازمیر کے آرمی چیف مقرر کیے جانے کے دو دن بعد ہوئی ہے۔ ازمیر نے ہرزی ہلیوی کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالی، جس نے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف 15 ماہ سے زائد عرصے تک نسل کشی کی جنگ کی قیادت کی۔ عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت نے بتایا ہے کہ ہگار ی جگہ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے لیے ممکنہ امیدواروں میں لیفٹیننٹ کرنل بینی ہارون بھی شامل ہیں۔ اخبار نے کہا کہ اسرائیلی فوج اپنے ترجمان کی برطرفی سے حیران رہ گئی اور 7 اکتوبر 2023ء کے حملے کی ناکامی کے ذمہ داروں کی برطرفی سے قبل فوجی اہلکار کی برطرفی کو مشکوک قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوج سیاسی قیادت سے دباؤ ڈالنے کی تیاری کر رہی ہے کہ کسی ایسے شخص کی تقرری کی جائے جو ضروری نہیں کہ فوج سے ہو۔ نیتن یاہو کے ارد گرد رہنے والوں کو ہگاری کی برطرفی کے بارے میں مہینوں پہلے علم تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فوج کے ترجمان کی برطرفی
پڑھیں:
اسرائیل نے حماس کے اہم کمانڈر کو نشانہ بنایا، فضائی حملے میں 3 فلسطینی شہید
غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں، اور آج ایک فضائی حملے میں کم از کم تین فلسطینی ہلاک ہوگئے۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق یہ حملہ ایک گاڑی پر کیا گیا، جس میں حماس کے اہم عسکری کمانڈر رعد سعد موجود تھے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر رعد سعد کو نشانہ بنایا گیا، جو حالیہ مہینوں میں حماس کے لیے اسلحے کی تیاری اور بحالی کے کاموں میں سرگرم تھے۔
اسرائیلی فوج نے رعد سعد کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی، تاہم کہا گیا ہے کہ واقعے کی مزید تفصیلات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔
دوسری جانب فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ سٹی کے مغربی علاقے میں واقع اس حملے میں کم از کم تین افراد شہید ہوئے۔
یہ فضائی کارروائی اس علاقے میں کی گئی جو اب بھی حماس کے کنٹرول میں ہے، اور یہ غزہ میں جاری جنگ بندی کی سنگین خلاف ورزی بھی شمار کی جا رہی ہے۔
حالیہ مہینوں میں اسرائیل نے غزہ میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کی کوششیں تیز کر رکھی ہیں، اور یہ حملہ اسی سلسلے کی ایک کڑی تصور کیا جا رہا ہے۔ حماس کے کمانڈر رعد سعد کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی آزادانہ تصدیق ابھی ممکن نہیں ہو سکی۔