تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
اقصیٰ شاہد: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر آج کراچی سے روانہ ہونے والی اٹھارہ پروازیں منسوخ جبکہ چار پروازوں میں تاخیر کا شکارہو گئی ہے۔
منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے جدہ جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 811، کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609، کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئر کی پروازیں ای آر 502 اور ای آر 504، کراچی سے لاہور جانے والی سیرین ایئر کی پروازیں ای آر 524 اور ای آر 522، کراچی سے لاہور جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر سیال کی پروازیں پی ایف 125 اور پی ایف 123 منسوخ ہوئیں۔
اس کے علاوہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر بلو کی پرواز 208، کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 304، کراچی سے ملتان جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 330، کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 370، کراچی سے اسلام آباد جانے والی فلائی جناح کی پروازیں نائن پی 672 اور نائن پی 670، کراچی سے لاہور جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 840، کراچی سے مسقط جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 644، کراچی سے پشاور جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 865 شامل ہیں۔
ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز
ایئرلائنز کی جانب سے مسافروں کو متبادل پروازوں اور تاخیر کی معلومات فراہم کرنے کا عمل جاری ہے اور حکام نے مسافروں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ ایئرلائنز سے رابطہ کر کے اپنے سفر کی تازہ ترین صورتحال معلوم کریں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کراچی سے اسلام آباد جانے والی کراچی سے لاہور جانے والی فلائی جناح کی پرواز کی پرواز پی کی پروازیں نائن پی
پڑھیں:
ایئرپورٹس پر تیز ترین امیگریشن کے لیے ای گیٹس لگانے کے منصوبے کا آغاز
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایئرپورٹس پر مسافروں کی تیز ترین امیگریشن کے لیے ای گیٹس منصوبے کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز کراچی میں آج جرمن کمپنی M2P کنسلٹنگ کے مقامی و غیر ملکی ماہرین نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ہوائی اڈوں پر ای گیٹس کی منصوبہ بندی، ڈیزائن اور تنصیب کے منصوبے کا باقاعدہ آغاز کیا۔
معاہدے پر دستخط سے قبل منصوبے کی تکنیکی و عملی تفصیلات پر بات چیت ہوئی، جس کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹس صادق الرحمان اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ ڈیولپمنٹ سمعیر سعید نے کی۔
اس کے بعد معاہدہ پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، معاہدے پر کرسٹوف موسٹرٹ، مینیجنگ پارٹنر M2P کنسلٹنگ اور کاشف شاہ جیلانی، ڈائریکٹر انجینیئرنگ سروسز نے دستخط کیے۔
پلاننگ، ڈیزائن، تنصیب اور عملدرآمد سمیت پورا منصوبہ 24 ماہ میں مکمل ہوگا۔ M2P کنسلٹنٹس عملدرآمد کے دوران تکنیکی رہنمائی اور ٹینڈرنگ مرحلہ کے بعد منتخب کمپنی کی نگرانی کریں گے۔
تقریب میں ای گیٹس کو ICAO اور مقامی ایجنسیوں کے نظاموں سے جوڑنے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ یہ نظام سیکیورٹی، خودکار چیکنگ، اور عملے پر انحصار میں کمی لا کر مسافروں کے لیے سفر کو سہل اور مؤثر بنائےگا۔
لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر سروے مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سروے کل سے شروع ہوگا۔
اس موقع پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے سینیئر افسران، بشمول پلاننگ، ڈیولپمنٹ اور انجینیئرنگ سروسز کے ڈائریکٹرز موجود تھے۔
مزید پڑھیں:غیر مسلم آبادی والے ملک میں اسلامی تدفین کا قانون نافذ