رمضان المبارک میں ایمن خان کی فیملی کے ہمراہ مصروفیات، تصاویر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
ایمن خان اور منیب بٹ دو انتہائی باصلاحیت اور پیارے پاکستانی اداکار ہیں، دونوں کی جوڑی کو پاکستانی خوب پسند کرتے ہیں۔ دونوں کے سوشل میڈیا پر مضبوط فالوورز ہیں، ایمن خان کے انسٹاگرام پر 12.1 ملین اور منیب بٹ کے 5 ملین سوشل میڈیا فالوورز ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایمن خان کے اپنی جڑواں بہن منال خان سے متعلق اہم انکشافات
منیب بٹ اور ایمن خان سوشل میڈیا پر ایکٹیو ہیں اور وقتاً فوقتاً پوسٹس شیئر کرتے رہتے ہیں، اس جوڑی کو کو اللہ نے 2 پیاری بیٹیاں امل اور میرال سے نوازا ہے جن کے ساتھ وہ گھومنا پھرنا بے حد پسند کرتے ہیں۔
اس بار ایمن خان نے اپنی بیٹیوں کے ہمراہ افطاری کی تیاری کے حوالے تصاویر سے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایمن خان اور منیب بٹ کی ڈانس ویڈیو وائرل کیسے ہوئی؟
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میرال اور امل اپنے معمولات میں مصروف نظر آئیں، میرال اپنے والد منیب بٹ کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں جبکہ امل اپنے فن اور پڑھائی میں مصروف ہیں۔ یہ ایمن خان اور منیب بٹ کی چھوٹی فیملی کے رمضان 2025 کے کچھ خوبصورت لمحات ہیں۔
یاد رہے کہ یاد رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی نومبر 2018 میں ہوئی تھی، جبکہ 30 اگست 2019 کو ان کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام امل رکھا گیا تھا جبکہ ان کے ہاں دوسری بیٹی میرال کی پیدائش 2023 میں ہوئی تھی۔
ایمن خان کی شیئر کی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جو ان کے مداحوں کو خوب بھا گئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news افطاری امل ایمن خان رمضان المبارک منیب بٹ میرال.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افطاری ایمن خان رمضان المبارک میرال ایمن خان اور منیب بٹ سوشل میڈیا
پڑھیں:
ٹرین کے واش روم کی چھت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء) کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین کے واش روم کی چھت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ لاش تیزگام ایکسپریس کی اکانومی کلاس کے واش روم سے برآمد ہوئی۔(جاری ہے)
واشنگ لائن میں بوگیوں کی صفائی کے دوران لاش برآمد ہوئی۔ریلوے ملازمین کا کہنا ہے کہ لاش کورومال کے ساتھ واش روم کی چھت سے باندھا گیا تھا۔ اطلاع ملتے ہی ریلوے پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔