اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم کی طرف سے ایکسپورٹ فیسلیٹیشن سکیم کا جائزہ لینے کے لیے قائم کردہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں وفاقی  وزیر تجارت جام کمال خان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ایف بی آر کی طرف سے کمیٹی کو ایکسپورٹ فیسلیٹیشن سکیم، اس میں کی جانے والی ترامیم اور ایریاز کی نشاندہی کی گئی۔ احسن اقبال نے کہا کہ برآمدات میں سہولت کا مقصد سرمایہ کاری کیلئے جامع فریم ورک فراہم کرنا ہے۔ احسن اقبال نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے بغیر پاکستان کی ترقی اور معیشت کا استحکام ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نصف سے زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے، اور جب تک انہیں مساوی مواقع فراہم نہیں کیے جاتے، ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔ پاکستان کی خواتین نے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، اور ہمیں ان کی ترقی کے راستے میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا تاکہ وہ ملک کی خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت پاکستان خواتین کی ترقی اور ان کی شمولیت کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: احسن اقبال کہا کہ

پڑھیں:

ملک میں دہشت گردی کے نظریاتی مسائل کا حل فکر اقبال میں ہے، وفاقی وزیر

لاہور:

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ یہ جو ملک میں دہشت گردی ہے اس کے نظریاتی مسائل کا حل فکر اقبال میں ہے اور فکری انتشار کی بڑی وجہ بھی اقبال کی فکر سے دوری ہے۔

ایوان اقبال میں بین الاقوامی اقبال کانفرنس کے انعقاد سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ اقبال ہمیں خواب تو دکھاتے ہیں لیکن حقیقت میں بدلنے کی عمل کی تلقین بھی کرتے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ جو قومیں آزاد و خود مختار ہوتی ہیں وہ وقت ضائع نہیں کرتی بلکہ اپنی تقدیر و آزادی کے لیے لڑتی ہیں، اقبال ہمیں فکر جہد مسلسل کا سبق پڑھاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اڑان پاکستان کا ویژن اپنایا وہ اقبال کے افکار کی تعبیر ہو، ہم چاہتے ہیں نوجوان دوبارہ سائنسدان محقق اور ستاروں پر کمند ڈالیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں وہی قوم بننا ہے جو علم کی طلب گار ہو اور عمل میں بے مثال ہو، ہم پاکستان کو ان کے خوابوں کے مطابق پاکسان بنا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ فکر اقبال کا احیا اسکول کالجز، یونیورسٹی اور قومی سطح پر ہونا چاہیے۔ اقبال کی فکر پر عمل کیا جائے تو قوم کو تفرقہ بازی سے باہر نکالا جا سکتا ہے، بطور قوم متحد ہو کر بڑے مقصد کے لیے برسر پیکار ہونا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • معاشی استحکام کے مثبت اثرات پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر کیسے مرتب ہورہے ہیں؟
  • ملک میں دہشت گردی کے نظریاتی مسائل کا حل فکر اقبال میں ہے، وفاقی وزیر
  • علامہ اقبالؒ نے مردہ قوم کو شعور دیا، احسن اقبال
  • سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں ہوا، عمر ایوب
  • اناڑی ڈرائیور کو گاڑی دیتے نہیں، ایٹمی ملک حوالے کر دیا، احسن اقبال: قوم امیج بہتر بنائے، خواجہ آصف
  • معاشی ترقی اور اس کی راہ میں رکاوٹ
  • احسن بھون اور عرفان صادق تارڑ نے پنجاب بار کونسل کے پہلے سہولت سینٹر کا افتتاح کر دیا
  • مارکیٹ میں نئی تبدیلیوں کیلئے خود کو تیار رکھیں؛ احسن اقبال
  • سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں. اسد عمر
  • معاشی استحکام حقیقی لیکن یہ عالمی منڈی کا مرہون منت ہے: مفتاح اسماعیل