پیپلزپارٹی کا خواتین کے عالمی دن پر تمام خواتین کو خراج تحسین پیش
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ خواتین کے لئے جدوجہد کی ہے، ان کو حقوق دلانے کے لئے جنگ لڑی ہے، خواتین کو حقوق دلانے کی جنگ کا سفر مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے شروع کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت و ایم پی اے سعدیہ جاوید نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے تمام خواتین کو خراج تحسین پیش کیا۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ خواتین کے لئے جدوجہد کی ہے، ان کو حقوق دلانے کے لئے جنگ لڑی ہے، خواتین کو حقوق دلانے کی جنگ کا سفر مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے شروع کیا تھا۔
سعدیہ جاوید نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے خواتین کو حقوق دلانے کا سلسلہ جاری رہا اور شہید بینظیر بھٹو نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے وہ کام جاری رکھا، آج بھی پیپلزپارٹی کی قیادت نے خواتین کے حقوق کے لئے جنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔ سندھ حکومت کی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ فریال تالپور اور آصفہ بھٹو زرداری میدان عمل میں موجود ہیں، خواتین کسی بھی معاشرے کا آئینہ اور عکس ہوتی ہیں، آج ہم سب کو مل کر عہد کرنا چاہئے کہ ہم اپنے آنے والی نسل کی ایسی تربیت کریں کے وہ ایک مثال ہوں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کو حقوق دلانے سندھ حکومت خواتین کے خواتین کو کے لئے
پڑھیں:
نہروں کا معاملہ پی پی کے لیے نعمت، وارننگ پرحکومت کی مذاکرات کی پیشکش
لاہور:دریائے سندھ سے 6 نہریں نکالنے کا معاملہ پیپلز پارٹی کیلیے نعمت بن گیا۔ پیپلزپارٹی کے 2رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ معاملہ پارٹی کو بنیاد کے ساتھ دوبارہ جڑنے اور حکومت میں رہتے ہوئے ایک آزاد موقف اپنانے کا موقع دے رہا ہے۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے متنازعہ نہروں کے منصوبے کو روکنے کے مطالبے سے انکار کرنے اور حکومت سے حمایت واپس لینے کی وارننگ کے بعد حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے اس تعطل کے تلخ نتائج کو محسوس کرتے ہوئے اتوار کو بالآخر سیاسی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔
اور پیپلز پارٹی کی قیادت والی سندھ حکومت کو مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کی پیشکش کی ہے۔
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور ان کے والد صدر مملکت آصف علی زرداری معاملے پر دونوں ایک پیج پر ہیں۔