کراچی: پولیس کی جعلی وردی پہن کر واردات کرنیوالے دو ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
سرجانی ٹاؤن پولیس نے تیسر ٹاؤن میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران پولیس کی جعلی وردی پہن کر وارداتیں کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
سرجانی ٹاؤن پولیس نے تیسر ٹاؤن میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران پولیس کی جعلی وردی پہن کر وارداتین کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت یاسین اور جعفر کے نام سے کی گئی جو کہ پولیس کی جعلی وردی پہن کر سرجانی سمیت ملحقہ علاقوں میں لوٹ مار کی وارداتیں کرتے تھے۔
ملزمان سے اسلحہ، گولیاں، موبائل فون، نقدی، موٹر سائیکل اور زیب تن پولیس یونیفارم برآمد ہوا ہے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے ملنے والی موٹر سائیکل اور موبائل فون سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود سے چھینا گیا تھا جن کے مقدمات سرجانی ٹاؤن تھانے میں درج ہیں۔
پولیس گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی جبکہ ملزمان سے وارداتوں کے حوالے سے بھی مزید چھان بین کی جا رہی ہے ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سرجانی ٹاو ن ن پولیس
پڑھیں:
کراچی: سانحہ 9 مئی کیس میں 46 ملزمان پر فرد جرم عائد
کراچی:انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کیس میں 46 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ، فردوس شمیم نقوی، راجہ اظہر، فہیم خان، شاہنواز جدون اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے سماعت کے دوران 46 ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی تاہم حلیم عادل شیخ سمیت تمام ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا، عدالت نے مقدمے کے گواہوں کو 23 اپریل کو طلب کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ ٹیپو سلطان میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور ریاست کے خلاف لوگوں کو اشتعال دلایا۔