اسلام آباد:

ریاست  مخالف پروپیگنڈے کی تفتیش کیلیے بنائی گئی جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 25 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا۔

 ذرائع کے مطابق7 مارچ 2025 کو جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 25 افراد کو طلب کیا تھا جن میں سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کے علاوہ رؤف حسن اور شاہ فرمان جی آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ 

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے پانچ گھنٹے تفتیش کی، دوران تفتیش شاہ فرمان نے جے آئی ٹی کے سامنے نامناسب رویہ اختیار کیا، جے آئی ٹی نے شاہ فرمان  سے کچھ اضافی اور سخت سوالات بھی کیے۔ 

 جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور سوشل میڈیا ٹیم کو 11 مارچ 2025 کو دوبارہ  طلب کیا ہے، جن افراد کو طلب کیا گیا ہے ان میں سلمان اکرم راجا، رؤف حسن، سید فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان،میاں محمد اسلم اقبال، محمد حماد رضا شامل ہیں۔

اس کے علاوہ طلبی نوٹس وصول کرنے والوں میں عون عباس، عالیہ حمزہ ملک، محمد شہباز شبیر، وقاص اکرم، کنول شوذب، تیمور سلیم خان اور اسد قیصر کے نام بھی شامل ہیں۔

شاہ فرمان، آصف رشید، محمد ارشد، صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی، محمد نعمان افضل، جبران الیاس، سلمان رضا، ذلفی بخاری، موسیٰ ورک اور علی ملک کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی ان تمام افراد سے شواہد کی روشنی میں تحقیقات کر رہی ہے، ان افراد کیخلاف تحقیقات ریاست مخالف پروپیگنڈے کے حوالے سے کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ جے آئی ٹی  بذریعہ نوٹیفیکیشن F.

No.8/9/2024-FIA/، الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے تحت تشکیل دی گئی تھی، جس کی سربراہی آئی جی اسلام آباد کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جاری کیے گئے نوٹس میں ان تمام افراد کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اس معاملے پر اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جے ا ئی ٹی نے شاہ فرمان پی ٹی آئی جے آئی ٹی افراد کو ذرائع کے

پڑھیں:

جامشورو: خوفناک ٹرئفک حادثہ میں 4 بچوں اور 6 خواتین سمیت 13 افراد جاں بحق

سٹی42: جامشورو کے کوہستانی علاقے میں خوفناک ٹرئفک حادثہ، بریک فیل ہونے سے مزدا الٹ گئی، 4 بچوں اور 6 خواتین سمیت 13 افراد جاں بحق، ، 20 سے زائد افراد زخمی، مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

جامشورو کی تحصیل تھانہ بولاخان کے کوہستانی علائقے میں ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں 4 بچوں اور 6 خواتین سمیت 13 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

بلوچستان کے علاقے  دریجی سے واپس بدین جاتے ہوئے مسافر مزدا الٹ گئی، حادثے میں بدین سے تعلق رکھنے والے کولہی برادری کے 13 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے۔

اسٹوڈنٹ ویزا کا غلط استعمال، آسٹریلیا نے بھارت پر بڑی پابندیاں عائد کردیں

حادثے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔مسافر افراد بلوچستان کے علاقےدریجی میں گندم کی کٹائی کرکے مزدوری سے واپس بدین جارہے تھے۔ حادثے کا اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر روانہ کردی گئی۔

اس سلسلے میں مقامی رکن سندھ اسمبلی ملک سکندر خان نے بتایا کہ ہم نے مقامی افراد کو بھی ریسکیو کے لئےبھیجا ہے، رات کے وقت اندہیرے کے باعث ریسکیو ٹیموں کو مشکلات درپیش ہیں، ہم نے ایمبولنسز کے علاوہ اپنی ذاتی گاڑیاں بھی جائے وقوع پر روانہ کی ہیں تاکہ زخمیوں کو جلد سے جلد حیدرآباد منتقل کیا جاسکے۔

انٹرمیڈیٹ کے امتحانات  تین ہفتوں کے لئے ملتوی کردیے گئے

دوسری جانب سے ایس ایس پی جامشورو محمد ظفر صدیق چھانگا نے بتایا کہ تھانہ بولاخان پولیس کی ٹیمیں بھی جائے وقوع پر روانہ کردی ہیں، پولیس تمام امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہے اور لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کروائی گئی ہیں۔

جاں بحق  افراد کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ہے، پولیس کے مطابق حادثہ مزدا گاڑی کا بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ مضامین

  • احتجاج، پولیس تشدد کیس: علی امین سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • علی امین گنڈا پور سمیت 4 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • جامشورو: مسافر وین پہاڑی سے گر گئی، خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق
  • جامشورو: خوفناک ٹرئفک حادثہ میں 4 بچوں اور 6 خواتین سمیت 13 افراد جاں بحق
  • ’ امریکا میں کوئی بادشاہ نہیں‘ مختلف شہروں میں ٹرمپ مخالف مظاہرے
  • اسلام آباد: کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار، ذرائع سی ٹی ڈی
  • اسلام آباد سمیت 4 ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
  • کاروباری افراد کے جان و مال کا تحفظ ریاست کا فرض ہے،طلال چوہدری
  • کاروباری افراد کے جان و مال کا تحفظ ریاست کا فرض ہے؛ طلال چوہدری
  • کاروباری افراد کے جان و مال کا تحفظ ریاست کا فرض ہے: طلال چوہدری