جبوتی کے قریب پناہ گزینوں کی 4 کشتیاں ڈوب گئیں، 2 ہلاک، 186 افراد لاپتہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
عالمی میڈیا کے مطابق مہاجرین کی بین الاقوامی تنظیم کے مطابق کشتیاں افریقی ملک جبوتی اور یمن کے ساحلی علاقوں کے قریب ڈوبی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یمن اور افریقہ کی ساحلی پٹی کے قریب پناہ گزینوں کی 4 کشتیاں ڈوب گئیں، دو افراد ہلاک، 186 افراد لاپتہ ہوگئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق مہاجرین کی بین الاقوامی تنظیم کے مطابق کشتیاں افریقی ملک جبوتی اور یمن کے ساحلی علاقوں کے قریب ڈوبی ہیں۔ امدادی ٹیموں نے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، 186 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ آئی او ایم نے کہا کہ گزشتہ رات جبوتی اور یمن کے ساحلوں پر چار کشتیاں ڈوبنے سے 180 سے زائد تارکین وطن لاپتہ ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہم 186 افراد کے بارے میں بات کر رہے ہیں جو بدقسمتی سے سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاز میں سوار افراد میں سے زیادہ تر ایتھوپیا کے تارکینِ وطن تھے جبکہ عملے کے پانچ ارکان یمنی تھے۔ دونوں کشتیوں میں کم از کم 57 خواتین بھی سوار تھیں۔ عبدالستور ایسویف نے کہا کہ جبوتی کے ساحل سے تیز ہواؤں کی وجہ سے دیگر دو کشتیاں الٹ گئیں۔
انہوں نے مزید تفصیلات بتائے بغیر اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مبینہ طور پر ایک یا دو تارکین وطن اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، لیکن باقی کو بچا لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جبوتی میں ان کے آئی او ایم کے ساتھی ان لوگوں کی مدد کر رہے تھے جنہیں بچایا گیا تھا۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سال 2024 سے اب تک ہارن آف افریقہ کو عبور کرنے کی کوشش میں 558 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ انہوں نے کے مطابق کے قریب
پڑھیں:
کانگو؛ کشتی میں آگ لگنے سے 148 افراد ہلاک
GOMA, DR CONGO:کانگو میں موٹر لگی لکڑی کی کشتی میں آگ لگنے سے 148 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کانگو کے شمال مغربی علاقے میں واقع دریائے کانگو میں لکڑی کی بنی کشتی میں آگ لگی، جس کے نتیجے میں کشتی ڈوب گئی اور 148 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
مقامی میڈیا نے بتایا کہ کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 500 افراد سوار تھے اور دریائے کانگو میں ڈوب گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ کانگو میں کشتیوں کے حادثات عام ہیں جہاں گاؤں میں ٹرانسپورٹ کے لیے لکڑی کی بنی کشتیاں استعمال کی جاتی ہیں اور اکثر اس میں گنجائش سے زائد افراد سوار ہوتے ہیں۔
انتظامیہ نے بتایا کہ حادثے میں تاحال سیکڑوں افراد لاپتا ہیں جبکہ اس سے قبل ہلاکتوں کی تعداد بھی 50 بتائی گئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایچ بی کانگولو نامی کشتی میں امبانڈاکا قصبے کے قریب دریا میں آگ لگی جو ماٹنکومو کی بندرگاہ سے بلومبا جارہی تھی، بین الاقوامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ 100 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے اور پناہ گاہ میں منتقل کردیا گیا ہے تاہم جھلسنے والوں کو مقامی اسپتالوں کو بھیج دیا گیا ہے۔
کمشنر کومپیٹنٹ لویوکو نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک خاتون کشتی میں کھانا پکا رہی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ درجنوں مسافر بشمول خواتین اور بچے کشتی میں آگ لگنے کے بعد دریا میں چھلانگ لگانے سے ہلاک ہوگئے جو تیرنا نہیں جانتے تھے۔
یاد رہے کہ 2024 میں کانگو کے مشرقی علاقے لیک کیوو میں 278 مسافروں کو لے کر جانے والی کشتی ڈوبنے سے 78 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور بعد ازاں دسمبر میں مغربی کانگو میں کشتی ڈوبنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا تھا اور اس حادثے میں 22 افراد ہلاک ہوئے تھے۔