ناظم آباد انڈرپاس کی نئی لائٹس چوری، نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
کراچی:
بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) نے ناظم آباد انڈر پاس میں 25 فروری کو لگائی گئیں نئی ٹنل لائٹس کی چوری کا مقدمہ درج کرادیا جہاں لائٹس لگانے جلد ہی چوری کردی گئی ہیں۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انجینئرنگ نے پولیس کو ایک خط لکھا ہے، جس میں بتایا گیا کہ نامعلوم ملزمان نے تمام لائٹس کو چوری کرلیا، اس میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔
کے ایم سی حکام نے ناظم آباد تھانے میں کے ایم سی کے افسر شفیع کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
افسر شفیع نے بیان دیا کہ میں نے 25 فروری کو ناظم آباد انڈر پاس میں 15 ٹنل لائٹس لگائی تھیں اور مارچ کو جب انسپکشن کے لیے پہنچا تو لائٹس غائب تھیں، ٹنل لائٹس کم سے کم 25 فٹ کی بلندی پر لگائی گئی تھیں۔
کے ایم سی حکام نے پولیس کو لکھے گئے خط میں کہا کہ چوری میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے اور گشت کو بڑھایا جایا تاکہ سرکاری سامان محفوظ رہ سکے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے ایم سی
پڑھیں:
کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین کے واش روم سے پھندا لگی لاش برآمد
لاہور میں تیزگام ٹرین کے واش روم سے نامعلوم شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے، ریلوے پولیس نے ورثاء کی تلاش شروع کردی۔
پولیس کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جا نے والی تیزگام ایکسپریس لاہور ریلوے اسٹیشن پر رُکی تو اس کے ٹوائلٹ سے نامعلوم شخص کی پھندا لگی لاش ملی۔
مسافروں کی اطلاع پر ریلوے پولیس نے لاش تحویل میں لے لی، جاں بحق شخص کی عمر 60 سے 70 سال کے درمیان ہے۔
مسافر کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں پایا گیا، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کرکے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے۔