عطاء تارڑ کی کیبل آپریٹرز کے وفد کو مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
فائل فوٹو۔
عطاء اللہ تارڑ نے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کو مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروادی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔
اس موقع پر کیبل آپریٹرز کے مسائل، اُن کے حل اور کیبل انڈسٹری کو درپیش مالی و قانونی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ کیبل آپریٹرز عوام کو معلوماتی ذرائع تک رسائی فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہیں، کیبل آپریٹرز خبروں، تعلیمی پروگراموں اور دستاویزی فلموں کے ذریعے لوگوں تک معلومات پہنچاتے ہیں۔
ملاقات میں وفد نے کیبل آپریٹرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، وفاقی وزیر اطلاعات نے کیبل آپریٹرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کیبل آپریٹرز
پڑھیں:
آٹے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی بڑی کمی، چکن بدستور مہنگی
آٹے کے بعد گھی کی قیمت میں بھی بڑی کمی آ گئی تاہم چکن بدستور مہنگی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق آٹے کے بعد گھی کی قمیتوں میں بھی کمی آئی ہے۔صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹے کا 20 کلو والا تھیلا 200 روپے کمی سے 1550 روپے پر آگیا ہے جبکہ گھی کی قیمت میں 18 روپے کلو کمی ہوئی ہے۔صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ماہ میں گھی کی فی کلو قیمت میں 29 روپے کی کمی ہوئی ہے۔صدر کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انتظامیہ مٹن اور مرغی کے گوشت کی قیمت کم کرنے میں مکمل ناکام طور پر ناکام نظر آ رہی ہے۔