فضل الرحمان کو علی امین گنڈاپور سے کوئی مسئلہ نہیں، اسد قیصر
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے انکشاف کیا ہے کہ مولانافضل الرحمان کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے اتحاد کے بارے میں ہمیں صرف بانی پی ٹی آئی سے ہدایات کا انتظار ہے۔
انہوں نے جے یو آئی کی طرف سے خیبر پختونخوا میں الیکشن آڈٹ کے مطالبے پر کہا کہ ہم سے بھی پشاور میں سیٹیں چھینی گئیں، جو چاہتا ہے آئے اور پشاور میں الیکشن آڈٹ کرا لے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ جے یو آئی کے ساتھ اگلے ہفتے ملاقات ہوجائے گی، ہم قومی ایجنڈا بنارہے ہیں، جس میں تمام جماعتوں کو شامل کریں گے، جلد اس میں کامیاب ہوجائیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ سے پی ٹی آئی کی توقعات سے متعلق سوال پر کہا کہ ہم کسی اور کی طرف نہیں دیکھ رہے۔
اسد قیصر نے وزارت داخلہ میں طلال چوہدری اور پرویز خٹک کی آمد پر کہا کہ اب ان کی آپس میں لڑائی ہوگی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی، علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ تمام لوگوں کا ڈیرہ جات فیسٹیول میں تعاون اور شرکت پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں میرٹ پہلی ترجیح رہے گی، ڈیرہ جات میں شامل تمام ایونٹس اب سالانہ ایونٹس بنادیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ڈیرہ جات میلہ پُرامن بنانے کےلیے پولیس کا کردار مثالی رہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ فیسٹیول میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کےلیے 10 ہزار روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں۔