وزیر اعلیٰ پنجاب نے 23 صحافیوں کی بیٹیوں کی شادی کیلئے فنڈز کے اجراء کی منظوری دیدی، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز صوبے کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہیں، اس سلسلہ میں جرنلسٹ سپورٹ فنڈ کی رقم دگنا کر کے 5 کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلی مریم نواز صوبے کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہیں، اس سلسلہ میں جرنلسٹ سپورٹ فنڈ کی رقم دگنا کر کے 5 کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ روپے کر دی گئی ہے، مزید برآں 23 صحافیوں کی بیٹیوں کی شادی اور 63 صحافیوں کے علاج و معالجے کے لیے فنڈز کے اجراء کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔ عظمی بخاری نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں، بہت جلد ہمت و ہیلتھ کارڈز کا اجرا مکمل کر دیا جائے گا تاکہ صحافیوں کو مزید سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ وزیر اطلاعات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب حکومت صحافیوں کے مسائل کے حل کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔ اس ضمن میں جرنلسٹ سپورٹ فنڈ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کی۔ اجلاس میں 85 صحافیوں کے لیے سپورٹ فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ فنڈز کی کمی کے باعث باقی رہ جانے والی درخواستوں کو آئندہ سہ ماہی میں شامل کیا جائے گا۔ اجلاس میں ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری محمد نواز گوندل، ڈپٹی سیکرٹری فنانس رافعہ قیوم، ڈی جی پی آر غلام صغیر شاہد اور صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزیر اطلاعات صحافیوں کی کے لیے
پڑھیں:
پی ٹی آئی والے ملاقاتیوں کی فہرست بدل کر ملبہ حکومت پر ڈال دیتے ہیں: عظمیٰ بخاری
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما اپنے اندرونی اختلافات کا ملبہ حکومت پر ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر کسی کو کوئی پابندی نہیں لگائی۔ پی ٹی آئی والے خود ہی ملاقات کرنے والوں کی فہرستیں تبدیل کرتے ہیں اور بعد میں ملبہ پنجاب حکومت پر ڈال دیتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو سہولت دیتے ہوئے ہفتے میں دو دن منگل اور جمعرات ملاقاتوں کی اجازت دی۔ ہمیں علیمہ خان یا کسی اور سے مسئلہ نہیں، مسئلہ خود پی ٹی آئی کے اپنے لوگوں کو ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما ہر ہفتے فرمائشی گرفتاریاں اور فوٹو سیشن جیل کے باہر منعقد کرتے ہیں تاکہ عوام کی ہمدردیاں حاصل کی جا سکیں۔ ان کے لوگ خود ہی پولیس وین میں بیٹھتے ہیں اور خود ہی اگلے چوک پر اتر جاتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومت پنجاب آئین و قانون کے مطابق کام کر رہی ہے، اور پی ٹی آئی کو چاہیے کہ سنجیدہ سیاست کرے نہ کہ ڈرامے بازی سے عوام کو گمراہ کرے۔