او آئی سی کونسل وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس آج جدہ میں ہوگا، اسحاق ڈار شرکت کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
او آئی سی کونسل برائے وزرائے خارجہ غیر معمولی اجلاس آج جدہ سعودی عرب میں منعقد ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق او آئی سی کونسل برائے وزرائے خارجہ غیر معمولی اجلاس ان کیمرہ / کلوز سیشن ہوگا جس کے باعث وہ لائیو نشر نہیں کیا جائے گا، اجلاس شروع ہونے کے ایک گھنٹہ بعد اراکین کے خطابات کا سلسلہ شروع ہوگا۔
اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کریں گے، اسحاق ڈار کے او آئی سی کونسل برائے وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کی ریکارڈنگ پی ٹی وی پر نشر کی جائے گی۔
او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل غیر معمولی اجلاس فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتحال، اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والے انسانی بحران پر منعقد ہو رہا ہے۔
اجلاس میں فلسطینیوں کو ان کے آبائی وطن سے بے دخل کرنے کی غیر قانونی اور غیر اخلاقی تجاویز کے خلاف بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
کانفرنس میں نائب وزیراعظم فلسطینی عوام اور ان کے جائز مؤقف کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: او آئی سی کونسل
پڑھیں:
کوئٹہ، ملی یکجہتی کونسل کا فلسطین کی حمایت میں 26 اپریل کو احتجاج کا اعلان
رہنماؤں نے کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس میں فلسطین کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ہڑتال، افغان مہاجرین کی تضہیک اور زبردستی بے دخلی سمیت دیگر مسائل پت گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کی جانب سے 26 اپریل کو فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔ آج ملی یکجہتی کمیٹی بلوچستان کے رہنماؤں کا اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ جس میں مسلم لیگ، اسلامی تحریک، جماعت اسلامی، جماعت اہل حدیث، جمعیت اتحاد العلماء، تنظیم اسلامی اور دیگر رکن جماعتوں کے ذمہ داران نے شرکت کیں۔ اجلاس میں غزہ و فلسطینی عوام سے یکجہتی کیلئے 26 اپریل کو بلوچستان بھر میں ہڑتال اور افغان مہاجرین کی تضہیک، زبردستی بے دخلی سمیت بلوچستان کے دیگر مسائل کے حوالے سے مشاورت اور فیصلے کئے گئے۔