آئی ایم ایف سے تیکنیکی سطح پر مذاکرات مکمل
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : آئی ایم ایف سے قرض کی اگلی قسط کیلئے تیکنیکی سطح پر مذاکرات مکمل ہوگئے
پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے جائزہ مشن کے درمیان ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے لیے جاری تکنیکی سطح کے مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں جبکہ پالیسی سطع کے مذاکرات کا دوسرا مرحلہ پیر کو شروع ہوگا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے تکنیکی سطح کے مزاکرات میں جمعے کو خیبرپختونخوا نمائندہ کی مشن سے ملاقات ہوئی جس میں خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے معاشی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔خیبرپختونخوا حکومت کے نمائندے نے صوبائی حکومت کی جانب سے زرعی انکم ٹیکس قانون سازی بارے آگاہ کیا گیا۔
ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز
صوبائی سطح پر محصولات میں اضافے کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، اس کے علاوہ مذاکرات میں سرکاری افسران کی کارکردگی بڑھانے کے بارے میں امور کا بھی جائزہ لیا گیا اور گورننس میں بہتری کے لیے اقدامات بارے بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
آئی ایم ایف مشن کے ساتھ تکنیکی سطح کے مزاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے اور اب اقتصادی جائزے کے لیے پالیسی سطح پر مذاکرات کا دوسرا مرحلہ پیر کو شروع ہوگا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف کے لیے
پڑھیں:
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا مذاکرات کا فیصلہ نورا کشتی ہے، لیاقت بلوچ
لیاقت بلوچ— فائل فوٹوجماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا مذاکرات کا فیصلہ نورا کشتی ہے۔
اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ کسانوں کا اصل تحفظ فصل کی مناسب قیمت کے حصول پر ہے، مہنگی بجلی، گیس اور ٹیکسوں کا بوجھ زراعت، صنعت و تجارت کو تباہ کر رہا ہے۔
لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ معیشت بحال ہوگئی تو قرضے کیوں ری شیڈول کرائے جا رہے ہیں۔