اس ہفتے 13 اشیاء ضروریہ مہنگی اور 20 کی قیمتیں کم ہوئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران 13 اشیاء ضروریہ مہنگی، 20 کی قیمتیں کم اور 18 کی قیمت مستحکم رہی۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح صفر اعشاریہ 09 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کے کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی سالانہ شرح صفر اعشاریہ 87 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 13 اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 20 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 18 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کیلے 18 روپے فی درجن تک اور چینی مزید 5 روپے کلو مہنگی ہوئی ہے، اضافے کے بعد چینی کی فی کلو قیمت 162 روپے 64 پیسے رہی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 83 روپے 25 پیسےتک مہنگا ہوا جبکہ انڈے فی درجن 7 روپے 23 پیسے، مٹن 6 روپے 56 پیسے تک مہنگا ہوا۔
رپورٹ کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا 3 روپے91 پیسے، بیف 50 پیسے تک مہنگا ہوا ہے جبکہ کپڑے، گڑ، سگریٹ اور چاول بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز 4 روپے 95 پیسے، ٹماٹر 2 روپے، آلو 2 روپے، دال ماش 4 روپے، باسمتی ٹوٹا چاول 3 روپے تک سستے ہوئے۔
ادارہ شماریات کے مطابق سستی ہونے والی اشیاء ضروریہ میں تازہ دودھ، دال مونگ اور دہی بھی شامل ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایک ہفتے کے دوران کے مطابق ایک ہفتے ادارہ شماریات کے
پڑھیں:
کراچی، ناظم آباد میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، دو بچے زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے ناظم آباد نمبر 4 مجاہد کالونی میں واقع چھوٹی مدینہ مسجد کے قریب شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو کم عمر بچے زخمی ہوگئے۔
چھیپا ذرائع کے مطابق، زخمی بچوں کی شناخت 12 سالہ سمیع اللہ اور 15 سالہ علی عباس کے نام سے کی گئی ہے، جنہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ شادی کی تقریب کے دوران ہوئی، جس میں بچے مبینہ طور پر گولیوں کی زد میں آکر زخمی ہوئے۔
واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور پولیس فائرنگ کے محرکات اور ذمہ داران کا تعین کرنے کے لیے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔