پشاور:

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں گردوں و جگر کی پیوندکاری کے بعد بون میرو،کاکلیئر امپلانٹ اور تھیلیسیمیا کو صحت کارڈ میں شامل کردیا ہے، جس کے بعد اب ان بیماریوں میں بھی مریضوں کو مفت علاج کی سہولت حاصل ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قبل ازیں صوبے میں گردوں و جگر کی پیوندکاری صحت کارڈ پر کی جاتی رہی ہے تاہم نگران دور حکومت میں فنڈز کی عدم دستیابی پر اس مفت علاج کو روک دیا گیا تھا،جس کے بعد لگ بھگ دوسال سے مفت علاج رکا ہوا تھا جس کو اب پی ٹی آئی حکومت نے دوبارہ سے نہ صرف بحال کرنے کا فیصلہ کیا بلکہ اس میں مزید بیماریوں کو بھی شامل کرلیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ اس حوالے سے صحت سہولت پروگرام سے سمری کابینہ کو منظوری کے لیے بھجوادی گئی تھی جس میں محکمہ خزانہ نے بھی اپنے رائے اور تجاویز دی ہیں، جبکہ مختلف کنسلٹنٹس و اسپتالوں سے بھی مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب ان بیماریوں کے مفت علاج کےلیے گلگت بلتستان اور بلوچستان کی طرز پر ایپڈومنٹ فنڈ قائم کیا جائے گا جبکہ ابتدائی طور پر خیبرپختونخوا حکومت نے ریزورڈ فنڈ کی مد میں 100 روپے فنڈز جاری کیے ہیں جس کے ذریعے گردوں کی پیوندکاری کو بحال کردیا جائے گا، محکمہ صحت اور محکمہ خزانہ باہمی اشتراک سے اس حوالے سے مکمل ضابطہ اخلاق و دیگر امورمکمل کریں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب اس کےلیے سرکاری اسپتالوں کو مفت علاج کے لیے ترجیح دی جائے گی ۔کوکلیئر امپلانٹ اور تھیلیسیمیا کا صحت کارڈ پر علاج حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں مہیا کیا جائے گا۔، پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کو جو بولنے و سننے کی صلاحیت سے محروم ہوتے ہیں ان کو صحت کارڈ پر مفت علاج حاصل ہوگا۔

گردوں کی پیوندکاری انسیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز اسپتال اور جگر کی پیوندکاری اور بون میرو کے لیے قائداعظم انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد کو منتخب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیوندکاری کےلیے بھی ایسے مریضوں کے حوالے سے بھی کرائیٹریا تیار کیا جارہا ہے جس میں 37 پی ایم ٹی اسکور کے حامل غریب افراد کو ترجیح دی جائے گی، جبکہ پیوندکاری کے بعد ایک سال تک مفت ادویات کے لیے بھی سفارشات شامل کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایک پائیدار پروگرام کے لیے ایپڈومنٹ فنڈ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تاکہ مہنگی پیوندکاری کےلیے فنڈز کی کمی کا سامنانہ ہو، صوبے بھر میں آئندہ دو ماہ تک جگر،گردوں کی پیوندکاری کو بحال کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کہنا ہے کہ صحت کارڈ مفت علاج ذرائع کا جائے گا کے بعد کے لیے

پڑھیں:

خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کیلیے بجٹ کی تیاری شروع کر دی

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26 کےلیے بجٹ کی تیاری شروع کر دی۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں محکمہ خزانہ کےپی کے ملازمین کیلئے اضافی ڈیوٹی اوقات جاری کر دیےگئے۔

محکمہ خزانہ ملازمین شام 5سے7بجے تک آفس میں اضافی ڈیوٹی دیں گے جب کہ ضرورت پڑنے پر ہفتہ، اتوار کو بھی ملازمین شام 7سے رات 9بجےتک ڈیوٹی دیں گے۔

محکمہ خزانہ کے تمام افسران اور ملازمین کو بائیو میٹرک حاضری لگانے کی بھی ہدایت کر دی گئی ہے۔

وفاقی بجٹ

ایف بی آر نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو انکم ٹیکس ریلیف دینے کی تجاویز تیار کر لی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہ داروں کو انکم ٹیکس میں ریلیف دینے کی تجاویز تیار کی گئی ہیں۔ جن کے تحت انکم ٹیکس کی ادائیگی کی کم سے کم حد چھ لاکھ سالانہ کو بڑھائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع بتایا کہ انکم ٹیکس کی نچلی سلیبز میں ردوبدل کیا جائے گا تاہم بجٹ میں ریلیف آئی ایم ایف کی حتمی منظوری سے مشروط ہے،ایف بی آر اپنی تجاویز وزیر اعظم کے سامنے پیش کرے گا۔

ذرائع نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقہ کو ریلیف کیلئے 3 تجاویز تیار کی گئی ، جس میں ماہانہ 50 ہزار سے زائد تنخواہ وصول کرنے والوں کو ٹیکس چھوٹ دی جائے اور ماہانہ 50 سے زائد والے پہلے سلیب میں سالانہ آمدن کی شرح بڑھائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ریلیف میں 6 لاکھ سالانہ کے بجائے اب زائد رقم کو پہلی سلیب میں شامل کیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:’باپ تو سپر مین ہوتا ہے‘، بچے کو گرمی سے بچانے کے لیے باپ نے سیٹ پر ہاتھ رکھ لیے، ویڈیو وائرل

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کیلیے بجٹ کی تیاری شروع کر دی
  •   دلہا دلہن کا مرضی سے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کر انے کا بل منظور
  • کے پی حکومت کا صحت کارڈ میں مزید سہولیات شامل کرنے کا فیصلہ
  • صحت کارڈ میں تین بڑی بیماریوں کا علاج شامل کرنے کا فیصلہ
  • کے پی حکومت کا صحت کارڈ میں تین بڑی بیماریوں کا علاج شامل کرنے کا فیصلہ
  • خیبرپختونخوا حکومت کا انقلابی اقدام، ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز صحت کارڈ میں شامل
  • خیبرپختونخواہ حکومت کا ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز مفت فراہم کرنے کا فیصلہ
  • بلوچستان کے علاقے دکی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 5دہشت گرد ہلاک
  • بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک
  • یہود کا علاج صرف جہاد سے ممکن ہے، سید کفیل بخاری