پاکستان مخالف بیان پر گلیسپی نے گواسکر کو آڑے ہاتھوں لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
سابق آسٹریلیوی فاسٹ بولر اور پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے بھارت کے لیجنڈ بلے باز سنیل گواسکر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ختم ہوتے برابری کے مقابلوں کے متعلق بیان پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت کے سابق ٹیسٹ کھلاڑی نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت کی دوسرے درجے کی ٹیم بھی ایک روزہ فارمیٹ میں پاکستان کو باآسانی ہرا سکتی ہے۔
سنیل گواسکر کی جانب سے یہ تبصرہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان کی بھارت کے خلاف شکست بعد سامنے آیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت برابر کے حریف نہیں رہے جس کی وجہ پاکستان میں بھارت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کا نہ ہونا ہے۔
سنیل گواسکر کے اس بیان کو پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو اگر پاکستان کرکٹ بورڈ اور اس کے نظام کی جانب سے اگر استحکام دیا جائے تو ان میں کامیابی کی صلاحیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کو نہیں مانتے۔ سنیل گواسکر کا بھارت کی بی یا سی ٹیم کے پاکستان کی ٹام ٹیم کو شکست دینے کا بیان مضحکہ خیز ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سنیل گواسکر بھارت کے
پڑھیں:
’آپ تو مردہ باپ کے انگوٹھے لگواتے ہوئے پکڑے گئے تھے‘، شیر افضل مروت نے معید پیرزادہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
سینیئر سیاستدان و ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے سینیئر صحافی معید پیرزادہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ تو مردہ باپ کے انگھوٹے لگواتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر معید پیرزادہ کے ویڈیو بیان کا ایک لنک شیئر کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے لکھا کہ بے شرموں کی فہرست بڑھنے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آڑے ہاتھوں لیا اسٹیبلشمنٹ ایکس پی ٹی آئی شیر افضل مروت علیمہ خان عمران خان معید پیرزادہ وی نیوز