وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کے طافونی دورے کر کے مختلف ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا ہے۔

جمعے کے روز وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کی ترقی کے تاریخی ‘لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام’ کے مختلف زونز کا اچانک دورہ کر کے ترقیاتی کاموں کی پیشرف کا جائزہ لیا، پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی وزیر اعلی کے ہمراہ تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فری سولر منصوبے کا افتتاح، کن لوگوں کو مفت سولر ملیں گے؟

اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ لاہور کے ہر علاقے کی مساوی ترقی ہوگی، تمام ترقیاتی منصوبوں کا معیار ایک جیسا یقینی بنائیں۔’ ایسا نظام بنانا چاہتی ہوں کہ مسائل دوبارہ نظر آئیں نہ عوام کو ستائیں‘۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ ‘لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام’ غریب، امیر اور متوسط پورے لاہور کی ترقی کا منصوبہ ہے، سالوں کی عوامی شکایات کا خاتمہ کیا جائے گا، منصوبے کے تحت پورے لاہور کو 9 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ کوئی علاقہ، محلہ اوربستی ترقی کی عمل سے محروم نہ رہے۔

"وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ"

• ڈپٹی کمشنر لاہور نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر رپورٹ پیش کی

• وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا کنال کی بھل صفائی کرانے کا حکم

• وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی مستقبل کی ضروریات کو مد نظر… pic.

twitter.com/lz1Yl36wHB

— PMLN (@pmln_org) March 7, 2025

منصوبوں پر 2 حصوں میں مرحلہ وار عمل ہوگا، پہلے مرحلے میں 6  جبکہ دوسرے میں 3 زونز میں ترقیاتی کام ہوں گے ، 9 زونز کو گلبرگ، داتا گنج بخش، سمن آباد، شالامار، راوی، عزیز بھٹی، نشتر، واہگہ اور علامہ اقبال زونز کے نام دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’شکر کریں گرفتار نہیں کررہی‘، مریم نواز میو اسپتال کے ایم ایس پر برہم، عہدے سے ہٹادیا

وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں کل 450 ترقیاتی اسکیموں میں سے واسا کی 252 اور میونسپل کارپوریشن لاہور کی 198 سکیمیں ہیں، 433 سکیموں میں تعمیراتی کام دیا جا چکا ہے جبکہ 411 ترقیاتی سکیموں پر کام کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ’لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام’ کے تحت گلیوں، راستوں اور چوراہوں کو پختہ کرنے، نکاسی آب اور گٹر لائنوں کو بچھانے، سولنگ اور گٹروں کے ڈھکن کی تنصیب کا سلسلہ جاری ہے ۔

مریم نواز شریف کو بتایا گیا کہ پہلی بار تمام زونز میں بڑے قطر کی گٹر لائنوں کا جال بچھایا جا رہا ہے، انجینئرنگ کے جدید ڈیزائن اور طریقوں کو اختیار کیا جارہا ہے تاکہ گٹروں کی بندش اور نکاسی آب کے مسائل پیدا نہ ہوں، تمام ٹھیکے ڈیجیٹلائز کرکے سسٹم کا حصہ بنا دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا پنجاب کے طلبا و طالبات کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان، اہلیت کا معیار بھی بتادیا

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ منصوبوں کے معیار اور رفتار کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے، ‘انسپیکٹر ایپ’ کے ذریعے جاری کام کی عملی صورتحال تصویروں اور وڈیوز کی شکل میں اپ لوڈ کی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ترقیاتی پراجیکٹ لاہور ڈیویلپمنٹ مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ترقیاتی پراجیکٹ مریم نواز پنجاب مریم نواز مریم نواز شریف ڈویلپمنٹ پر وزیر اعلی کا جائزہ

پڑھیں:

زمین کے تحفظ کیلئے ہمیں قدرتی وسائل اور درخت بچانے ہیں: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ زمین کے تحفظ کے لیے ہمیں قدرتی وسائل اور درختوں کو بچانا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ارتھ ڈے کے حوالے سے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ زمین کو محفوظ بنانے کے لیے آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومتِ پنجاب نے زمینی ماحولیاتی تحفظ کو اپنی پالیسی کا مرکزی حصہ بنایا ہے۔

پانی آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔

وزیرِ اعلیٰ  نے مزید بتایا ہے کہ پنجاب میں پاکستان کی پہلی اسمارٹ انوئرنمنٹ فورس قائم کر دی گئی ہے۔

مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب نے پاکستان کی پہلی جامع کلائمٹ پالیسی متعارف کرائی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کا جا ئزہ اجلاس
  • زمین کے تحفظ کیلئے ہمیں قدرتی وسائل اور درخت بچانے ہیں: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پلسر گولڈ اور آئرن پروجیکٹ سے متعلق جامع بزنس پلان طلب کرلیا
  • گندم کے کاشتکاروں کو 5ہزار روپے ایکڑ ملیں گے ‘ مریم نواز : فلورملوں کو 25فیصد خریداری کا حکم
  • زمین صرف ہماری نہیں، آنے والی نسلوں کی بھی امانت ہے: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب کے پیکیج کا اعلان
  • پنجاب میں پاکستان کی پہلی سمارٹ ماحولیاتی تحفظ فورس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا
  • فلمی صنعت کی بحالی؛ وزیراعلیٰ پنجاب نے امدادی رقوم کی فراہمی کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی
  • تعلیم، آئی ٹی دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش، سازگار ماحول مہیا کر رہے ہیں: مریم نواز
  • یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز