RAJANPUR:

پنجاب پولیس نے راجن پور کے کچے کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کرالیا۔ 

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس نے راجن پور کے علاقے کچہ بنگلہ اچھا میں کچے کے ڈاکوؤں کے لُنڈ گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے قبضے سے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔ 

 ترجمان کے مطابق لُنڈ گینگ نے 03 مارچ کو شہری انور کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کیا تھا،مغوی کو شٹرنگ کے کام کیلیے  دھوکے سے کچے کے علاقے میں بلوایا اور اغوا کر لیا گیا۔ 

پولیس کو اغواکاروں کے مغوی انور کو کچے میں دوسری جگہ منتقل کرنے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر راجن پور پولیس نے فوری کاروائی کی، اس دوران پولیس اور کچے کے ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد ڈاکو مغوی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مغوی نے بحفاظت بازیاب ہونے پر راجن پور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: راجن پور مغوی کو

پڑھیں:

لاہور: پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے فرانزک ہونے والے اسلحے کی چوری کا انکشاف ، ملازم ہی ملوث نکلا

پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے فرانزک ہونے والے اسلحہ کی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق معاملے کی ایف آئی آر کے متن کے مطابق پی ایف ایس اے کا درجہ چہارم کا ملازم فرانزک کے لیے آنے والے اسلحہ کی چوری ، فروخت اور منشیات میں ملوث نکلا۔

تھانہ مصطفی آباد پولیس نے پی ایف ایس اے کے ملازم اوراس کے ساتھی پر مقدمہ درج کرلیا، متن کے مطابق پی ایف ایس اے کے ملازم خالد مشتاق نے پی ایف ایس اے سے 30بور پسٹل اور گولیوں کے خول چوری کئے۔

پولیس نے کہا کہ خالد مشتاق نے پسٹل اور خول ساتھ احتشام کو پی ایف ایس اے میں فرانزک کے لیے آنے والا 30بور پسٹل اور خول چوری کرکے فروخت کر دیا، تھانہ مصطفی آباد پولیس نے خالد مشتاق اور احتشام کو آئس فروخت کرتے گرفتار کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے خالد مشتاق کے قبضہ سے 100گرام آئس اور احتشام کے قبضہ سے 200گرام آئس برآمد کی، تھانہ مصطفی آباد پولیس نے دو علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلیے۔

ذرائع نے کہا کہ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • کشمور، ڈاکوؤں کا پولیس موبائل پر حملہ، ایس ایچ او سمیت چار اہلکار زخمی
  • سندھ میں کچے کے علاقے سے اغوا کسٹم اہلکاروں کو بازیاب کروا لیا گیا
  • میانوالی اور مکڑوال میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 10 سے زائد دہشتگرد ہلاک
  • میانوالی، پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
  • مکڑوال: پنجاب پولیس و سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک
  • لاہور: پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے فرانزک ہونے والے اسلحے کی چوری کا انکشاف ، ملازم ہی ملوث نکلا
  • میانوالی: پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
  • پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا خوارجی دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن،10 سے زائد دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: احمدیوں کی عبادت گاہ کے باہر احتجاج کے دوران ایک شخص کی ہلاکت کا مقدمہ درج
  • پنجاب پولیس کی کچے کے علاقے میں کارروائی، دو مغوی بازیاب