کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2025ء)کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق نہم و دہم جماعت سائنس و جنرل گروپ ریگولر کے سالانہ عملی (پریکٹیکل) امتحانات 14مارچ سے 5 اپریل2025 تک منعقد کئے جائیں گے یہ بات چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ نے ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو کو خصوصی ہدایت دیتے ہوئے کہی۔چیئرمین بورڈ نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ تمام اسکول سربراہان شفاف اور پر امن ماحول میں عملی امتحانات کو یقینی بنانے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے کہا کہ بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے سربراہان اپنی سہولت کے مطابق طلبا و طالبا ت کے تمام عملی امتحانات دیئے گئے شیڈول کے اندر ہی لے سکتے ہیں۔2024 یا اس سے پہلے کے امیدوار بھی عملی امتحان اپنے اسکولوں میں ہی دیں گے۔

(جاری ہے)

عملی (پریکٹیکل) امتحانات سے متعلق تمام سامان بھی تیار کیا جا چکا ہے جس کی تفصیلات درجہ ذیل ہے۔

10مارچ کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد۔11مارچ کوجمشید ٹان، گلشن اقبال، شاہ فیصل۔12مارچ کو ملیر، بن قاسم،لانڈھی، کورنگی۔13مارچ کو صدر، لیاری، کیماڑی اور14مارچ کو بلدیہ، سائٹ، اورنگی،گڈاپ حاصل کر سکتے ہیں جبکہ ہفتہ اور اتوار کو بھی تمام اسکول پریکٹیکل امتحانات کا سامان لے سکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ تمام الحاق شدہ اسکول سربراہان پریکٹیکل میٹریل کا سامان حاصل کرنے کیلئے بورڈ کے آفیشل پورٹل سے پریکٹیکل کا پروفارما ڈان کریں گے اور پروفارما میں ہر پریکٹیکل مضمون کے امتحان میں شریک امیدواروں کی تعدادکی الگ الگ فہرست درج کریں گے۔

مزیدبراں اسکولوں کے سربراہان یا ان کے نمائندے اپنے شناختی کارڈ کی کاپی، آفس کارڈ اورتصدیق شدہ پریکٹیکل پروفارما کے ہمراہ امتحانی سامان بورڈ آفس کے ایگزامینشن اسٹور سے صبح 10:00بجے سے شام 4:00بجے تک متعلقہ تاریخوں میں حاصل کر سکتے ہیں۔ تمام امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ عملی امتحانات کے دن پریکٹیکل جنرل اپنے ہمراہ لازمی لائیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عملی امتحانات سکتے ہیں

پڑھیں:

بھارتی کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کردیا، سب سے زیادہ پیسے کون لے رہا ہے؟

بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) نے 2024-25 کے سیزن کے لیے کھلاڑیوں کے سالانہ سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا ہے، جس میں شریاس ایر اور ایشان کشن کی واپسی ہوئی ہے، جنہیں گزشتہ سیزن میں ڈسپلنری مسائل کے باعث کنٹریکٹ سے خارج کر دیا گیا تھا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق کیٹیگریA+ میں صرف 4 کھلاڑی میں شامل ویرات کوہلی، روہت شرما، جسپریت بمراہ اور رویندر جڈیجا کیے گئے ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد ان تینوں (کوہلی، روہت، جڈیجا) کے A+ سے باہر ہونے کی چہ مگوئیاں ہو رہی تھیں، لیکن بورڈ نے انہیں برقرار رکھا ہے۔

???? ???????????????? ????

BCCI announces annual player retainership 2024-25 – Team India (Senior Men)#TeamIndia

Details ????https://t.co/lMjl2Ici3P pic.twitter.com/CsJHaLSeho

— BCCI (@BCCI) April 21, 2025

شریاس ایر کو کیٹیگری بی میں رکھا گیا ہے، جبکہ ایشان کشن کو کیٹیگری سی میں شامل کیا گیا ہے۔ ایر نے حالیہ چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا تھا، جبکہ کشن نے IPL 2025 میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔

مزید پڑھیں: صاحبزادہ فرحان کی شاندار سینچری، کرس گیل اور ویرات کوہلی کے ساتھ مشترکہ ریکارڈ بنالیا

کیٹیگری اے پلس میں شامل ہر کھلاڑی ویرات کوہلی، روہت شرما، جسپریت بمراہ اور رویندر جڈیجا کی سالانہ انکم 7 کروڑ روپے (پاکستانی 21 کروڑ 29 لاکھ 68 ہزار 76 روپے) ہے۔ کیٹیگری اے میں شامل ہر کھلاڑی محمد سراج، کے ایل راہول، شبمن گل، ہاردک پانڈیا، محمد شامی اور رشبھ پنت کی سالانہ انکم 5 کروڑ روپے (پاکستانی 15 کروڑ 21 لاکھ 2 ہزار 55 روپے) ہے۔

کیٹیگری بی میں شامل ہر کھلاڑی سوریا کمار یادو، کلدیپ یادو، اکشر پٹیل، یشسوی جیسوال، شریاس ایر کی سالانہ انکم 3 کروڑ روپے (پاکستانی 9 کروڑ 12 لاکھ 7 ہزار 2 سو 33 روپے) ہے۔

کیٹیگری بی میں شامل ہر کھلاڑی رنکو سنگھ، تلک ورما، رتو راج گائیکواڑ، شیوم دوبے، روی بشنوئی، واشنگٹن سندر، مکیش کمار، سنجو سیمسن، ارشدیپ سنگھ، پرسیدھ کرشنا، راجت پٹیدار، دھروو جورل، سرفراز خان، نیتیش کمار ریڈی، ایشان کشن، ابھیشیک شرما، آکاش دیپ، ورون چکرورتی اور ہرشیت رانا کی سالانہ انکم 1 کروڑ روپے (پاکستانی 3 کروڑ 42 ہزار 4 سو 11 روپے) ہے۔

مزید پڑھیں: ویرات کوہلی کی دوران میچ دل کی دھڑکنوں کا معائنہ کروانے کی ویڈیو وائرل، مداح پریشان

اس فہرست میں نئے چہروں جیسے ہرشیت رانا، ابھیشیک شرما اور ورون چکرورتی کو بھی پہلی بار کنٹریکٹ دیا گیا ہے، جو بھارت کی اگلی نسل کے ابھرتے ہوئے اسٹارز مانے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

BCCI بھارتی کرکٹ بورڈ جسپریت بمراہ روہت شرما، ویرات کوہلی،

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، محکمہ تعلیم کی تنظیموں کے احتجاج کے باعث بورڈ امتحانات ملتوی
  • بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات تین ہفتوں کے لیے ملتوی
  • بلوچستان میں انٹر کے امتحانات تین ہفتوں کیلئے ملتوی کر دیے گئے، چیئرمین بورڈ
  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کردیا، سب سے زیادہ پیسے کون لے رہا ہے؟
  • کراچی؛ مراکز کی کمی اور چیئرمین بورڈ کی عدم تعیناتی، انٹر کے امتحانات تاخیر کا شکار ہوگئے
  • انتہا پسندی کے خلاف نوجوانوں کی مؤثر حکمت عملی، جامعہ کراچی میں ورکشاپ کا انعقاد
  • دارارقم سکولز خیابان قائد کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا منصورہ آڈیٹوریم میں انعقاد
  • ٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا کرنے کیلیے ایف بی آر نے ہفتے کی چھٹی ختم کردی
  • ہفتے کی چھٹی منسوخ کرنے کا اعلان
  • کمپیوٹر ٹیچرز کی بورڈ امتحانات میں ڈیوٹی پر پابندی عائد