لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مارچ2025ء) فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ مریم نواز نے میو ہسپتال کے جس ایم ایس کو نکالا وہ 3 ہفتے پہلے استعفیٰ دے چکا تھا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کی جانب سے لاہور میو ہسپتال کے ایم ایس کو برطرف کیے جانے کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا ہے۔ اس حوالے سے سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ مریم نواز نے میو ہسپتال کے جس ایم ایس کو نکالا، وہ تین ہفتے پہلے استعفیٰ دے چکا تھا مگر اس کا استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا۔

ہسپتال میں دوائیاں نہیں تھیں کیونکہ کنٹریکٹر کو پیسے نہیں دیے گئے۔ ایم ایس کیا اپنے باپ کے گھر سے لا کر دوائیاں پوری کرے گا؟ مریم نواز کو پتہ ہی نہیں کہ ہسپتال میں دوائیاں نہیں ہیں، لیکن دکھاوے کے لیے ایم ایس کو نکال دیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب نے میو ہسپتال کے دورے کے دوران ادویات کی قلت کے معاملے پر ایم ایس کو معطل کرنے کے احکامات دئیے تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے میو ہسپتال کے دورے کے موقع پر مریضوں اور ان کے تیمار داروںنے شکایات کے انبار لگا دئیے تھے۔مریم نواز نے مریضوں کی شکایات سن کرایم ایس کی سرزنش کی تھی ۔ان کا کہنا تھا کہ آپ کو یہاں ایم ایس کس نے لگایا آپ کو توکچھ پتہ ہی نہیں کہ مریضوں کے ساتھ کیا ہو رہا تھا۔مریم نواز نے میوہسپتال میں ناقص سہولیات اور بدانتظامی پرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کی سخت سرزنش کی تھی۔

ہسپتال کے دورے کے دوران مریم نواز نے ایم ایس میو ہسپتال کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا اور کہا تھا کہ اسپتال میں عوام کو درپیش مسائل کسی صورت قابل قبول نہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر ایم ایس ڈاکٹر فیصل مسعود کی جگہ ڈاکٹر احتشام الحق کو ایم ایس میو ہسپتال لگا دیا گیا تھاجب کہ پروفیسر ڈاکٹر احسن نعمان کو ان کے عہدے سے ہٹا کر پروفیسر ڈاکٹر ہارون حامد کو سی ای او میو ہسپتال مقرر کردیا گیاتھا۔ہسپتال میں ادویات کی قتل کے معاملے پر محکمہ صحت پنجاب نے ڈائریکٹر ایمرجنسی سمیت چار ملازمین کو بھی معطل کردیا تھا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مریم نواز نے میو نے میو ہسپتال کے ہسپتال میں ایم ایس کو

پڑھیں:

مریم نواز سے ڈچ سفیرکی ملاقات‘ تحقیقی تعاون بڑھانے پر اتفاق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251213-08-12

 

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈچ یونیورسٹیوں کے ساتھ مضبوط روابط اور مشترکہ تحقیقی پروگراموں کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ نے ملاقات کی۔ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، اعلیٰ تعلیمی اداروں، ٹیکنیکل ٹریننگ، واٹر مینجمنٹ اور تعلیمی تحقیق میں ڈچ تعاون کے فروغ اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے نیدرلینڈ کے سفیر کی حالیہ تعیناتی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ آلو کی بہتر پیداوار کے لیے نیدرلینڈز کی شراکت داری انقلاب برپا کر سکتی ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈچ کمپنیوں کی پاکستان میں موجودگی سرمایہ کاروں کا اعتماد اور حوصلہ افزائی ہے، پاکستان اور نیدرلینڈ کے باہمی تعلقات مشترکہ ترقیاتی اہداف پر مبنی ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرتا ہے، پاکستان اور نیدر لینڈ کے درمیان تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

نمائندہ جسارت

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کا شعبہ ٹرانسپورٹ کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ٹرانسپورٹ کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ
  • حکومت پنجاب اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان معاملات طے پا گئے، مریم نواز کا اہم اعلان
  • مریم نواز سے ڈچ سفیرکی ملاقات‘ تحقیقی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ڈچ سفیرکی ملاقات، تحقیقی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پنجاب آپ کا گھر ہے، مریم نواز کا بلاول کے دورہ لاہور کا خیرمقدم
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان کی ملاقات
  • پنجاب میں بلاول بھٹو کی آمد پر مریم نواز اور چیئرمین پیپلز پارٹی کی سوشل میڈیا پر دلچسپ گفتگو
  • پنجاب میں خوش آمدید پر بلاول بھٹو، مریم نواز کے مشکور
  • پنجاب آمد پر بلاول بھٹو کو خوش آمدید کہتی ہوں: مریم نواز