وزیر اعظم سے چینی سفیر سے ملاقات،پاک چین دوطرفہ تعاون کی یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
اویس کیانی : پاکستان میں تعینات چین کے سفیر عزت مآب جیانگ زیڈونگ نے آج وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے صدر عزت مآب شی جن پنگ اور وزیر اعظم عزت مآب لی کیانگ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے قومی عوامی کانگریس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے "دو اجلاسوں" کے کامیاب انعقاد پر چینی قیادت اور قوم کو مبارکباد بھی دی۔پاکستان اور چین کے دوطرفہ اسٹریٹجک تعلقات کی مثبت رفتار, جس کا مظہر صدر آصف علی زرداری کا حالیہ دورہء چین ہے، پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے تمام بنیادی مسائل پر پاکستان کی دیرینہ اور مسلسل حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے چین کے قومی دلچسپی کے امور پر پاکستان کی مسلسل اور غیر متزلزل حمایت کا بھی اعادہ کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت اور عوام پاک چین "آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ" کو مزید مضبوط کرنے اور اسے نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لئے پر عزم ہیں۔
ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی اور انسداد دہشت گردی تعاون پر پیش رفت پر بھی تبادلہء خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے مسرت کا اظہار کیا کہ اس سال صدر شی جن پنگ کے 2015 میں پاکستان کے تاریخی دورے کی دسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے ۔ اس سلسلے میں وزیراعظم نے اس یادگار موقع کو شایان شان طریقے سے منانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے صدر شی جن پنگ کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کے لیے اپنی انتہائی پرخلوص دعوت کی بھی تجدید کی۔ ملاقات کے دوران، وزیر اعظم نے چین -پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مختلف اقدامات اور منصوبوں کے بروقت نفاذ اور تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے دونوں فریقوں کو مل کر کام کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
حکومت کا اہم فیصلہ، گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کے قوانین مزید سخت
چینی سفیر نے چینی قیادت کے لیے نیک خواہشات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو پاک چین دوطرفہ تعاون کی تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ملک میں میکرو اکنامک صورتحال کو بہتر بنانے میں حکومت کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے، چینی سفیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چین پاکستان کی قومی ترقی کوششوں میں اپنی مکمل حمایت اور تعاون جاری رکھے گا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
وزیراعظم کا کھیئل داس کوہستانی سے رابطہ، حملے کی تحقیقات کی یقین دہانی
اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کی اور اُن سے ٹیلیفونک رابطہ اور اظہار ہمدردی کیا۔
وزیراعظم نے سندھ کے علاقے ٹھٹھہ میں مشتعل افراد کی جانب سے وزیر مملکت کھیئل داس کی گاڑی پر حملے کے بعد اُن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور واقعے کی تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ عوامی نمائندوں پر حملے ناقابل برداشت ہیں، واقعے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے وزیر مملکت مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی کی ٹھٹھہ میں گاڑی پر حملے کا نوٹس لیا جبکہ وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے رابطہ کیا اور واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں۔
وفاقی سیکرٹری داخلہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کی گئی ہے وزیر اطلاعات نے کہا کہ عوامی نمائندوں پر حملے ناقابل برداشت ہیں سندھ حکومت واقعہ کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرے،