پارٹی رہنماؤں کی ریاست مخالف سوشل میڈیا پوسٹ سے متعلق عمران خان سے بات کروں گا، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی ریاست مخالف سوشل میڈیا پوسٹ سے متعلق عمران خان سے بات کروں گا۔ایکسپریس نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں، کسی بھی ادارے کے ساتھ خلیج نہیں چاہتے۔کیا آپ نے بھی کوئی ریاست مخالف پوسٹ کی ہے؟ اس سوال پر انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اداروں کے خلاف پوسٹ نہیں کی، مجھ سے ملاقات اور پوچھ گچھ خوشگوار ماحول میں ہوئی، جے آئی ٹی کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات پارٹی کے پلیٹ فارم پر ڈسکس کریں گے۔انہوں ںے کہا کہ سوشل میڈیا سے متعلق سوالات پر بانی تحریک انصاف سے بھی ڈسکس کریں گے، مجھے کچھ سوشل میڈیا پوسٹس دکھائی گئیں، ان پوسٹس کے حوالے سے پارٹی اور بانی چئیرمین سے بات کروں گا۔
وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر میو ہسپتال کو ادویات خریداری کے لیے فنڈز جاری
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا
پڑھیں:
عمران خان جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کیلئے بات کریں گے، اعظم سواتی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ جو یہ کہتے ہیں کوئی ڈیل ہورہی ہے، ان کی عقل گھاس چرنے چلی گئی ہے، عمران خان جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کے لیے بات کریں گے۔(جاری ہے)
کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کے لیے بات کریں گے، میں باقاعدہ بات چیت کے لیے سابق صدر مملکت عارف علوی کا انتظار کر رہا ہوں۔اعظم سواتی نے کہا کہ عارف علوی نے پچھلے ہفتے آنا تھا، اب وہ آئندہ ہفتے آرہے ہیں، ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا، بات چیت بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے نہیں ہونی، وہ تاریخ میں اپنا نام رقم کر چکے ہیں۔