چین نے ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ مسترد کردیا، مصری تجویز کی حمایت کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
چین نے ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ مسترد کردیا، مصری تجویز کی حمایت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ (سب نیوز )چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے منصوبے کو مسترد کر دیا۔ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق چائنا نیوز ایجنسی نے جمعہ کو رپورٹ کیا کہ چین کے سالانہ قانون ساز اجلاس کے دوران ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ چین، مصر اور دیگر عرب ممالک کی جانب سے غزہ میں امن بحال کرنے کے لیے پیش کیے گئے منصوبے کی حمایت کرتا ہے، غزہ فلسطینی عوام کا ہے اور یہ فلسطینی سرزمین کا ایک ناقابل تقسیم حصہ ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ غزہ کی حیثیت میں کوئی بھی جبری تبدیلی صرف نئے انتشار کا سبب بنیگی۔وانگ ژی نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ مستقل جنگ بندی کے لیے کوششیں کرے، انسانی امداد میں اضافہ کریں اور فلسطینیوں کے فلسطین پر حکومت کرنے کے اصول کو برقرار رکھیں۔انہوں نے فلسطینی ریاست کے قیام اور دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کیا جو مشرق وسطی کے تنازع کے حل کی بنیاد ہے۔
چینی وزیر خارجہ نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن کو فروغ دینے کے لیے عالمی کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام فلسطینی دھڑوں کو اتحاد اور خود کو مضبوط بنانے کے لیے بیجنگ اعلامیے پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ چین، مشرق وسطی کے عوام کے لیے انصاف، امن اور ترقی کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھے گا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق وانگ ژی نے کہا کہ اگر بڑی طاقتیں واقعی غزہ کے عوام کی پروا کرتی ہیں تو انہیں غزہ میں جامع اور دیرپا جنگ بندی کو فروغ دینا چاہیے اور انسانی امداد میں اضافہ کرنا چاہیے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی حمایت
پڑھیں:
جے یو آئی کا 27 اپریل کو لاہور میں غزہ ملین مارچ کا اعلان
جے یو آئی کی مرکزی کونسل نے مائنز اینڈ منرلز بل کی بھی مخالفت کر دی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مشترکہ مسائل پر جے یو آئی اپوزیشن کی حمایت کرے گی، لیکن کسی اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔ ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے جن ارکان نے بلوچستان اسمبلی میں مائنز اینڈ منرل بل کی حمایت کی ہے، ان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ رائیونڈ لاہور میں جمیعت علمائے اسلام کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس مولانا فضل الرحمن کی زیرِصدارت منعقد ہوا۔ ذرائع کے مطابق مرکزی کونسل کے اجلاس نے متفقہ فیصلہ کیا کہ حکومت مخالف تحریک جے یو آئی خود چلائے گی۔ جے یو آئی کی مرکزی کونسل نے مائنز اینڈ منرلز بل کی بھی مخالفت کر دی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مشترکہ مسائل پر جے یو آئی اپوزیشن کی حمایت کرے گی، لیکن کسی اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔
ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے جن ارکان نے بلوچستان اسمبلی میں مائنز اینڈ منرل بل کی حمایت کی ہے، ان کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا، مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنیوالے ارکان کا جواب غیر تسلی بخش ہونے کی صورت میں انہیں پارٹی سے نکالنے کا عندیہ بھی دیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فلسطین کے مسئلے پر تحریک چلائی جائے گی اور اسی سلسلے میں 27 اپریل کو لاہور میں غزہ ملین مارچ کیا جائے گا۔