شکارپور میں ڈاکوؤں نے غیر ملکی سیاحوں کو لوٹ لیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
علامتی تصویر۔
شکارپور میں قومی شاہراہ پر جھان خان کے قریب ڈاکوؤں نے غیر ملکی سیاحوں کو لوٹ لیا۔
پولیس کے مطابق تین غیر ملکی سیاح پاکستانی ڈرائیور کے ساتھ شکارپور سے روہڑی ریلوے اسٹیشن جا رہے تھے۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے گاڑی روک کر 2 فون، لیپ ٹاپ، گھڑی، 600 ڈالر اور پاکستانی کرنسی لوٹ لی اور سیاحوں کے پاسپورٹ و بیگ کھیتوں میں پھینک دیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سامان برآمد کرلیا ہے۔
دریں اثنا ڈی آئی جی لاڑکانہ نے کہا کہ غیرملکی سیاحوں کو لوٹنے والوں کی نشاندہی ہوگئی ہے، جلد گرفتار کرلیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسلام آباد: ٹریل 5 پر کلائمنگ کے دوران نوجوان گہری کھائی میں گرگیا
اسلام آباد میں ٹریل 5 پر کلائمنگ کے دوران نوجوان گہری کھائی میں گرگیا۔
پولیس حکام کے مطابق نوجوان کو بروقت گہری کھائی سے ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ٹریل 5 پر کلائمنگ کے دوران گرنے سے نوجوان کو کمر اور کندھے پر چوٹیں آئی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق نوجوان دوستوں کے ہمراہ ممنوع علاقے میں کلائمنگ کر رہا تھا، کھائی 35 سے 40 فٹ گہری تھی جہاں کوئی ٹریک نہ تھا۔