Daily Ausaf:
2025-04-22@07:29:17 GMT

تیار ہوجائیں! محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT

محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے گرمی کی شدت بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی والے اب ہوجائیں تیار کیوں کہ محکمہ موسمیات نے شہر میں آج سے درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات نے دن میں گرمی کی شدت بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم رہنے کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چونتیس سے چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا تھا کہ شام کے وقت شہر میں سمندری ہوائیں چلنے کا سلسلہ شروع ہوگا۔

دوسری جانب ملک کے بیشتراضلاع میں آج موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات نے کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت بالائی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک، مری اور گلیات میں سردی اور جزوی ابر آلود مطلع رہنے کا امکان ہے۔ملک کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی رہی۔لہہ میں سب سے کم درجہ حرارت منفی 13 ڈگری، استور منفی 06، کالام منفی 04، جبکہ گوپس اور ہنزہ میں منفی 03 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات نے علاقوں میں کا امکان

پڑھیں:

کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، پارہ 41 پر جانے کا امکان

—فائل فوٹو

ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 39 سے 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ماہرینِ صحت نے ہیٹ ویو کے پیش نظر کراچی کے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ حیدر آباد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت41، نواب شاہ میں 42، سکھر میں 40، ملتان میں 39، لاہور میں 38، پشاور میں 33 اور کوئٹہ میں 24 ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شدید گرمی جاری؛ گرج چمک کیساتھ بارش کہاں ہو سکتی ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
  • سورج کا پارہ ہائی، بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
  • ملک میں گرم موسم اور ہیٹ ویو نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔
  • گرمی کی شدت میں اضافہ، محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
  • ملک بھر میں 22 تا 27 اپریل گرمی کی شدید لہر کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
  • کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، پارہ 41 پر جانے کا امکان
  • سبی، نصیر آباد سمیت 10 اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی
  • بلوچستان: موسم خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی
  • کراچی میں کل سے ہیٹ ویو کی پیش گوئی، الرٹ جاری
  • ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ24گھنٹوں میںر بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی