دبئی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 9 افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
دبئی پولیس نے رمضان کے مقدس مہینے کے دوران شہر بھر میں بھیک مانگنے کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں اور اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے خصوصی ٹاسک فورسز کو تعینات کیا ہے اور نگرانی میں اضافہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات نے منظم گداگری کی سزائیں واضح کردیں
مقامی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق حکام نے فعال طور پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی شروع کی ہے کیوں کہ ان کی موجودگی نے رمضان کے آغاز سے ہی کافی خلل پیدا کیا ہے.
ایک حالیہ کارروائی میں پولیس نے عوامی مقامات پر بھیک مانگتے ہوئے 9 افراد کو گرفتار کیا۔ یہ گرفتاریاں شہر کے مختلف علاقوں میں تعینات خصوصی ٹیموں نے کیں۔
حکام نے سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھیک مانگتے ہوئے پکڑے جانے والے افراد کو 3 ماہ قید اور 5 ہزار درہم جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیے: سعودی عرب میں گداگری کرنے والے 10 پاکستانی ڈی پورٹ، واپسی پر گرفتار
دبئی پولیس نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ پولیس آئی موبائل ایپ اور 901 ہیلپ لائن سمیت متعدد چینلز کے ذریعے بھکاریوں کی اطلاع دیں۔ یہ اقدام وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حصہ ہے جس کا مقصد گداگری کے خاتمے کے ساتھ ساتھ عوامی شعور اجاگر کرنا ہے۔
رمضان المبارک سے قبل دبئی پولیس نے ’ڈونیشن وائزلی‘ مہم کا آغاز کیا، جس میں رہائشیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ سڑکوں پر لوگوں کو رقم دینے کے بجائے صرف تسلیم شدہ خیراتی اداروں کی مدد کریں۔
اس مہم کا مقصد عوام کو پیشہ ور بھکاریوں سے بچانا بھی ہے جو لوگوں کی سخاوت کا استحصال کرتے ہیں۔
مزید پڑھیے: کراچی: عمرے کی آڑ میں گداگری کے لیے سعودی عرب جانیوالے 4 مسافر گرفتار
حکام نے خبردار کیا ہے کہ بہت سے بھکاری پیسے حاصل کرنے کے لیے من گھڑت کہانیوں کا استعمال کرتے ہیں اور اکثر مصروف سڑکوں، مساجد اور دیگر علاقوں کو نشانہ بناتے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ذمہ داری سے عطیات دے کر لوگ اس بات کو یقینی بناسکتے ہیں کہ ان کے عطیات حقیقی ضرورت مندوں تک پہنچیں اور کمیونٹی کو دھوکہ دہی کی اسکیموں سے محفوظ رکھا جاسکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
دبئی گداگر گرفتار گداگری گداگری کی سزائیں متحدہ عرب اماراتذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: گداگر گرفتار گداگری گداگری کی سزائیں متحدہ عرب امارات پولیس نے کے لیے کیا ہے
پڑھیں:
ایف آئی اے کا انسانی اسمگلنگ اور گداگری کی روک تھام کیلئے تمام ائیرپورٹس پر کیمرے لگانے کا فیصلہ
ایف آئی اے کا انسانی اسمگلنگ اور گداگری کی روک تھام کیلئے تمام ائیرپورٹس پر کیمرے لگانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
کراچی(سب نیوز) ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلنگ اورگداگری کی روک تھام کیلئے ملک کے تمام ائیر پورٹس پر کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ڈی جی ایف آئی اے نے تمام ائیرپورٹس کے آرائیول اورڈپارچرکاونٹرز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی کیمرے لگانے سے مسافروں کی نگرانی میں مدد ہوگی جبکہ ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر ہیڈکوارٹرز سے تمام امیگریشن سربراہان کو مراسلہ بھی موصول ہوگیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ائیر پورٹس پر سی سی ٹی وی کی نگرانی ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں بھی ہوگی۔