رولز میں تبدیلی ! سرکاری ملازمین کے لئے اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی کر دی گئی ، جس کے تحت پروموشن کیلئے کسی افسر کا کیس صرف دو مرتبہ زیر غور آسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی کر دی، اس حوالے سے اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نے نیا ایس آر او جاری کر دیا۔گریڈ 22 میں پروموشن کیلئے کسی افسر کا کیس صرف دو مرتبہ زیر غور آسکتا ہے تاہم 2مرتبہ کیس زیرغور آنے پر پروموشن نہ ملی تودوبارہ کیس زیر غورنہیں آئے گا۔کسی بھی سروس گروپ کا افسر پھر اپنے پچھلے گریڈ میں ہی ریٹائر تصور ہوگا۔
گزٹ آف پاکستان میں رولز کی تبدیلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، ان پالیسی تبدیلیوں کا مقصد بیوروکریسی کے اندر ترقیوں کو ہموار کرنا اور سینئر سرکاری ملازمین کے لیے زیادہ منظم اور شفاف عمل کو یقینی بنانا ہے۔نئی ترامیم کا اطلاق اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے حالیہ فیصلوں پر ہوتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
صنعتوں کو گراؤنڈ رینٹ ادائیگی کے نوٹس کیخلاف میئر کراچی عدالت طلب
کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی کی جانب سے صنعتوں اور فیکٹریوں کو گراؤنڈ رینٹ کی ادائیگی کے نوٹس کیخلاف 14 برس پرانی درخواستوں میں عدالت نے میئر کراچی کو طلب کرلیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ کے ایم سی کی عدم دلچسپی کی وجہ سے درخواستیں 14 برس سے زیر التوا ہیں۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ہم نے گذشتہ سماعت پر بھی میئر کراچی کو کسی سینئر افسر کو عدالتی معاونت کے لیے بھیجنے کے لیے نوٹس جاری کیے تھے۔
نوٹس کے باوجود کوئی سینئر افسر عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ آئندہ سماعت پر میئر کراچی خود عدالت میں پیش ہوں۔
عدالت نے سماعت 13 مئی تک ملتوی کردی۔ مختلف صنعتوں اور فیکٹریوں کی جانب سے گراؤنڈ رینٹ کی ادائیگی کے نوٹس کیخلاف عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔